ETV Bharat / state

Kheer Bhawani Mela in Ganderbal: تولہ مولہ گاندربل میں کھیر بھوانی میلہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے - Tullamulla ganderbal kheer bhawni temple

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ گاؤں میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں بدھ کے روز سالانہ ’میلہ کھیر بھوانی‘ انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ گذشتہ دو برسوں کے دوران مذکورہ میلے کی تقریبات اور عقیدت مندوں کی گہما گہمی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہوئی تھی۔ Kheer Bhawani Mela in Ganderbal

mela-kheer-bhawani-commences-at-ganderbals-tulmulla-with-great-enthusiasm-zeal
تولہ مولہ گاندربل میں کھیر بھوانی میلہ جوش و جزبے کے ساتھ منایا گیا
author img

By

Published : Jun 8, 2022, 5:44 PM IST

Updated : Jun 8, 2022, 5:54 PM IST

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقہ میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں سالانہ 'میلہ کھیر بھوانی' انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس میلے میں کشمیری پنڈتوں کے علاوہ سیاحوں کی کافی تعداد مندر میں پوجا پاٹھ کرتی نظر آئی۔Kheer Bhawani Mela in Ganderbal

تولہ مولہ گاندربل میں کھیر بھوانی میلہ جوش و جزبے کے ساتھ منایا گیا

تولہ مولہ میں واقع کھیر بھوانی کشمیری پنڈتوں کے لیے ایک مقدس جگہ ہے جہاں پر رگنیا دیوی کا مندر ہے۔ کشمیری پنڈتوں کے مطابق رگنیا دیوی صرف کشمیر میں پوجی جاتی ہیں۔ مندرکے اندر موجود چشمے کی تاریخی اہمیت کے متعلق عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ تہوار کے دن اس کے پانی کا رنگ اگلے سال تک ہونے والے واقعات کو پیش کرتا ہے۔

میلے میں آئے کشمیری پنڈت عقیدت مند کا کہنا ہے کہ تقریباً دو سال بعد عقیدت مند پوجا پاٹھ کرنے کے لیے آئے ہیں۔ وہ آج کے پوجا میں پوری انسانیت کے لیے دعا کرنے کے لیے مندر پہنچے ہیں۔ وہیں مہاراشٹر سے آئے سیاحوں نے بتایا کہ انہیں یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ یہاں کے مقامی مسلمانوں کی پنڈتوں کے ساتھ میلے میں شرکت کشمیر کے روایتی بھائی چارہ کی مثال بیان کرتی ہے۔

میلہ کھیر بھوانی کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ گزشتہ دو دہائیوں سے مائگرینٹ کشمیری پنڈتوں کو اپنے مقامی کشمیری مسلمان بھائیوں سے ملنے کا موقع فراہم کرتا ہے جنہوں نے نوے کی دہائی میں نامساعد حالات کی وجہ سے وادی سے ہجرت کی تھی۔ مندر میں کشمیری پنڈت 'میلہ کھیر بھوانی' کے نام سے مشہور فیسٹول ہر سال مناتے ہیں۔ میلہ کھیر بھوانی کو کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

مورخین کے مطابق کھیر بھوانی کی مندر کو 1912 میں مہاراجہ پرتاب سنگھ نے تعمیر کیا تھا۔ کھیر بھوانی کے اس مقدس مندر کے مقام پر ایک چشمہ ہے، جو پنڈتوں کے مطابق ہر سال اپنا رنگ بدلتا رہتا ہے اور کشمیر کے لیے اگلے سال کیسا ہوگا، اس کی رنگ کے ذریعے پیش گوئی کرتا ہے۔

Last Updated : Jun 8, 2022, 5:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.