ETV Bharat / state

G 20 Summit in Kashmirکشمیری نوجوانوں نے سرینگر میں ہونے والے G-20 اجلاس کا خیرمقدم کیا - جموں و کشمیر خبر

گاندر بل میں سماجی رضاکار تنظیم 'وائس فار پیس اینڈ جسٹس' کی جانب سے ایک سائیکل مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس مقابلہ کے انعقاد کا مقصد جی ٹوئنٹی سے وابستہ بیرون ممالک کے ارکان کا کشمیر آمد پر جشن منانا تھا۔

G-20 اجلاس کا خیرمقدم
G-20 اجلاس کا خیرمقدم
author img

By

Published : May 16, 2023, 7:34 AM IST

G-20 اجلاس کا خیرمقدم

گاندر بل: کشمیر میں پہلی تاریخی G20 تقریب کے شاندار استقبال کے لئے ایک سماجی رضاکار تنظیم 'وائس فار پیس اینڈ جسٹس' کی جانب سے گاندربل میں "پیڈل فار پیس" کے عنوان سے ایک شاندار سائیکلتھون کا انعقاد کیا گیا، جس میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس سائیکلتھون میں وادی کشمیر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مذکورہ تنظیموں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ سرینگر میں G20 سمٹ کے انعقاد عالمی سطح پر کشمیر کے روایتی دستکاری اور سیاحت کے شعبے کے فروغ ملنے کا امکان ہے۔ کشمیر کی نئی نسل یہاں کے نامساعد حالات سے تنگ آچکی ہے اور چاہتی ہے کہ کشمیر میں روزگار کے مزید وسائل پیدا کئے جائیں اور کھیلوں کو فروغ دیا جائے تاکہ کشمیری نوجوان بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

گاندربل ضلع کے سمبل مانیگام علاقوں سے گزرنے والے سری نگر لیہہ نیشنل ہائی وے بائی پاس پر لار سے شیر کشمیر پارک منیگام تک منعقد کی گئی سائیکل ریس کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں سینئر اور جونیئر مرد اور اوپن ایج کیٹیگری شامل تھی۔

عالمی شہرت یافتہ سائیکلسٹ ڈاکٹر محمد اکبر خان نے افتتاحی اور پریزنٹیشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور تینوں کیٹیگریز میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو سائیکل، ٹرافیاں، نقد انعامات اور اسناد سے نوازا۔

دریں اثناء کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے منتظمین نے مستقبل قریب میں کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدانوں میں بہتر مواقع فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اس سائکلوتھون کے انعقاد کا مقصد دراصل جی 20 سے وابستہ غیر ملکی مندوبین کی آمد کا جشن منانا تھا۔ یہ بین الاقوامی تقریب دستکاری، قالین اور شال بُننے کے مقامی روایتی فن کو نمایاں طور پر فروغ دے گی اور عالمی سطح پر کشمیر کے سیاحتی شعبے کو فروغ دے گی۔

مزید پڑھیں:G 20 Summit in Kashmir 'جی ٹونٹی مندوبین کشمیر کے اندرونی حالات کا بھی جائزہ لیں'

انہوں نے مزید کہا کہ مذہب اور آزادی کے نام پر استحصال کرنے والوں نے کشمیری نوجوانوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا اور انہیں گمراہ کرکے قبرستانوں میں ڈال دیا گیا، جب کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے باصلاحیت نوجوان ایشیا، اولمپک اور دیگر عالمی چیمپئن شپ میں چمکیں گے۔ واضح طور پر G20 بین الاقوامی تعاون اور اقتصادی اور مالیاتی امور پر فیصلہ سازی کا ایک فورم ہے، جس کی صدارت نومبر 2023 تک ہندوستان کے پاس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.