ETV Bharat / state

گاندربل: شاہراہ کی کشادگی میں سست رفتاری پر عوام نالاں

ضلع گاندربل میں شاہراہ کی کشادگی میں سست رفتار سے جاری کام پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 6:02 PM IST

گاندربل: شاہراہ کی کشادگی میں سست رفتاری پر عوام نالاں
گاندربل: شاہراہ کی کشادگی میں سست رفتاری پر عوام نالاں

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کی مرکزی اور اہم شاہراہ پر15 اپریل 2018 کوکشادگی کا عمل شروع کیا گیا تھا، تاہم عرصہ طویل گزرنے کے بعد بھی شاہراہ کی کشادگی پایہ تکمیل سے کوسوں دور ہے۔

شاہراہ تنگ ہونے کے باعث مقامی باشندوں، مسافرین اور سیاحوں کو عبورو و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق سڑک کی کشادگی کے لیے تعمیراتی کمپنی کو مکمل فنڈس واگزار نہ کیے جانے کے باعث کشادگی کا کام رک گیا ہے۔

محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر نے فنڈس کی عدم دستیابی اور دیگر معاملات کے پیش نظر کشادگی کے کام میں جمود آنے کا اعتراف کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کشادگی کے کام میں سرعت لائی جا رہے ہے اور جلد ہی کشادگی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر متعلقہ ایجنسی بہتر طریقے پر اور تیزی سے کام کرنے میں ناکام رہی تو محکمہ کی جانب سے اسکا متبادل تلاش کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.