ETV Bharat / state

ضلع گاندربل: بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کی نسبت سے پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 12, 2021, 7:56 PM IST

گاندربل میں بچیوں کے عالمی دن کی نسبت سے منعقد کی گئی تقریب میں مقامی خواتین، وکلا سمیت مختلف محکموں سے وابستہ ملازمین نے شرکت کی۔

ضلع گاندربل میں ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کی نسبت سے پروگرام کا انعقاد

بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، گاندربل نے آئی سی ڈی ایس گاندربل کے اشتراک سے ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ کی نسبت سے آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا۔

پروگرام میں سیکریٹری ڈی ایل ایس اے گاندربل، آئی سی ڈی ایس پروگرام آفیسر، سینئر وکلا، بار ایسوسی ایشن گاندربل کے اراکین، آشا ورکرز، آنگن واڑی ورکرز سمیت مختلف اسکولز، کالجز میں زیر تعلیم مقامی طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے معاشرے میں خواتین کے حقوق کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگہی پیدا کرنے اور معاشرے کی بہتری کے لیے صنف نازک کی تعلیم کا خاص خیال رکھنے کے علاوہ خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیا۔

سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے معاشرے میں خواتین کے خلاف بڑھتے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانونی معلومات کو عام کرنے اور خواتین کو سپورٹ دیے جانے پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں: ضلع گاندربل کے گنڈ تانترے محلہ کی سڑک انتہائی خستہ

انہوں نے کہا کہ 'معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے لڑکیوں کو علم کے نور سے منور کرنا ناگزیر ہے۔'

بعد ازاں کھیل کود سمیت دیگر سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ہونہار طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.