ETV Bharat / state

Avalanche hits Zojila زوجیلا میں برفانی تودہ گرنے سے کئی گاڑیاں برف کے نیچے دب گئیں - برفانی تودہ گرنے سے کئی گاڑیاں برف کے نیچے پھنسی

سرینگر لہہ قومی شاہرہ پر سونمرگ کے سیاحتی مقام زوجلہ پر اتوار کو برفانی تودا گرنے کے تین ٹرک برف کے نیچے دب چکے ہیں۔ فی الحال بچاؤ اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 16, 2023, 7:47 PM IST

Updated : Apr 16, 2023, 8:02 PM IST

زوجیلا میں برفانی تودہ گرنے سے کئی گاڑیاں برف کے نیچے دب گئیں

گاندربل: سونمرگ میں برفانی تودا گر نے کی وجہ سے تین ٹرکیں برف کے نیچے دب گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سرینگر لہہ قومی شاہرہ پر سونمرگ کے سیاحتی مقام زوجلہ پر اتوار کو برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں تین ٹرکیں اس کی زد میں آگئی ہیں۔ تاہم اس دوران کوئی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اس دوران پولیس اور دیگر عملہ بچاؤ اور راحت رسانی کے کام میں مصروف ہوگئے ہیں۔ برفانی تودہ گرنے کے سبب ٹریفک کی نقل وحرکت بھی متاثر ہوگئی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکام نے 4 اضلاع میں پہلے سے ہی برفانی تودے گرنے کی وارنگ دی تھی۔

اس سے قبل ایک فروری کو وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں برفانی تودہ گرنے سے نصف درجن کے قریب سیاح پھنس گئے تھے جس کے بعد ریسکیو آپریشن ٹیم کے ذریعے 19بین الاقوامی سیاحوں اور دو مقامی گائیڈز کو ریسکیو کیا گیا۔ واضح رہے کہ دو ہفتہ قبل وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں بھی برفانی تودہ کی زد میں آکر دو غیر مقامی مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔ حکام کی جانب سے برفانی تودوں کی وارننگ جاری کرکے مقامی باشندوں، سیاحوں کو ہوشیار رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ وہیں چار اپریل کو سکم کے علاقے ناتھولا میں برفانی تودہ گرنے سے 6 سیاح ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اس وقت عہدیداروں نے بتایا کہ تقریباً 80 گاڑیوں میں سوار 350 افراد جو ناتھو لا سے سڑک بند ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے، جنہیں واپس لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Work Suspended on Zojila Tunnel حالیہ برفانی تودے گرنے کے بعد زوجیلا ٹنل پر تعمیراتی کام معطل

Last Updated : Apr 16, 2023, 8:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.