ETV Bharat / state

Man killed in Doda Road Accident : ڈوڈہ سڑک حادثہ ایک شخص کی موت

ضلع ڈوڈہ میں ایک نجی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہو گیا جسے نازک حالت میں جموں میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا۔

ڈوڈہ سڑک حادثہ ایک شخص کی موت
ڈوڈہ سڑک حادثہ ایک شخص کی موت
author img

By

Published : May 9, 2023, 8:36 PM IST

ڈوڈہ سڑک حادثہ ایک شخص کی موت

ڈوڈہ (جموں و کشمیر) : صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں منگل کو ایک دلدوز سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک کو نازک حالت میں جموں میڈیکل کالج روانہ کیا گیا۔ یہ حادثہ منگل کی دوپہر ڈوڈہ شہر کے جنوب مغرب میں ضلع صدر مقام سے تقریباً 4 کلومیٹر دور کھلانی کے قریب بٹوٹ کشتواڑ شاہراہ پر پیش آیا جس میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈوڈہ کی طرف جانے والی ایک نجی کار سڑک سے پھسل کر گہرے نالے میں جاگری۔ حادثے کے فوراً بعد جموں و کشمیر پولیس اور مقامی رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ شدید زخمیوں کو فوری طور اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کی حالت تشویشناک قرار دی اور انہیں فوری طور بہتر طبی امداد کے لیے جموں منتقل کر دیا۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسپتال ڈوڈہ کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے بتایا کہ گاڑی میں ایک ہی کنبے کے چھ افراد سوار تھے اور حادثہ کے فوراً بعد زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ میں دو کم عمر بچے بھی زخمی ہو گئے تھے تاہم انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور انہیں جلد ہی اسپتال سے رخصت کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثہ میں ایک شخص کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں انہیں بھی ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے جموں میڈیکل کالج و اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ خطہ چناب کے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں آئے روز اس طرح کے ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جن میں کئی افراد کی جانیں تلف ہونے کے ساتھ ساتھ بعض افراد عمر بھر کے لیے معذور ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: JE Killed in Road Accident: سڑک حادثہ میں جونیئر انجینئر ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.