ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کی خونی شاہراہیں - ڈوڈہ سڑک حادثہ

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بٹوٹ - کشتواڑ نیشنل ہائی وے پر بدھ کو سڑک حادثہ میں 38افراد ہلاک ہوئے، 38 سال قبل اسی شاہراہ پر ایک دلدوز حادثے میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 6:26 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بدھ کو ایک دلسوز سڑک حادثے میں جہاں 38 افراد اپنی قیمتی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے وہیں تقریباً 15 افراد اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس حادثے کے فوراً بعد ضلع انتظامیہ نے بچاؤ کارروائی شروع کی اور ساتھ ہی حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، متاثرین کو معاوضہ بھی دیا گیا۔ وہیں ابتدائی جانچ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ حادثہ ’’گاڑی میں ضرورت سے زائد سواریاں اور ڈرائیور کی غیر ذمہ دارنہ طریقے سے گاڑی چلانے‘‘ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

ڈوڈہ - کشتواڑ قومی شاہراہ (NH244) کی بات کریں تو یہ گزشتہ کئی برسوں سے ’’خونی شاہراہ‘‘ بنتی دکھائی دے رہی ہے۔ جہاں عوام گاڑیوں کی عدم دستیابی اور خراب و تنگ سڑکوں کو حادثات کی اصل وجہ قرار دے رہی ہے وہیں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’’ڈرائیوروں کی جانب سے اوورلوڈنگ کرنا اور لاپرواہی سے گاڑی چلانا اس طرح کے حادثات کی بڑی وجہ ہے۔‘‘ اس حوالے سے جموں و کشمیر پولیس کے ایک سینئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’عوام کی رائے پوری طرح سے غلط نہیں ہے، علاقہ پہاڑی ہے تو سڑکوں کو زیادہ کشادہ نہیں کیا جا سکتا اس لیے گاڑی چلانے والوں کو زیادہ ذمہ دار ہونا لازمی ہے۔‘‘

افسر کا مزید کہنا تھا کہ سڑک حادثے کی مختلف وجوہات ہیں، لیکن بڑی وجہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی ہے۔ وہ کبھی تیز رفتار سے گاڑی چلاتے ہیں، کبھی موبائل پر بات کر رہے ہوتے ہیں، کبھی اونچی آواز میں گانے بجاتے ہیں تو کبھی سواری کو اپنی سیٹ پر بٹھا دیتے ہیں۔ اُن پر چالان بھی ہوتے ہیں لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ گاڑی کا خیال بھی نہیں رکھتے، وقتاً فوقتاً گاڑی کی مرمت نہ کرنا بھی حادثات کی وجہ بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈودہ سڑک حادثہ میں 38افراد ہلاک، متعدد زخمی

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس پورے ملک میں مہلک سڑک حادثات کی وجہ سے 155781 ہلاکتیں پیش آئیں، جن میں سے 35.7 فیصد (55571) قومی شاہراہوں پر جبکہ 24.3 فیصد (37861) دیگر سڑکوں رونما ہوئیں۔ قومی شہراہوں پر حادثات کی بڑی وجوہوات میں سے: غلط سائڈ سے ڈرائیونگ (25.5 فیصد)، ریڈ لائٹ جمپ (22.1 فیصد)، اوور اسپیدنگ (13.5 فیصد) اور شراب پی کر یہ منشیات کا استعمال کر کے گاڑی چلانا (11.2 فیصد) ہے۔ اس کے علاوہ قومی شہراہوں پر سڑک حادثات کا شکار 5268 مسافر بردار بسیں ہوئی ہیں اور ان میں 1798 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں سال 2022 کے دوران 6092 سڑک حادثے رونما ہوئے، جو کسی بھی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سب سے زیادہ تھے۔ ان حادثات میں 3327 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے وہیں 654 افراد اپنی قیمتی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جموں و کشمیر کی قومی شاہراہوں پر کل 2378 سڑک حادثات پیش آئے جن میں 259 ہلاک ہوئے۔ ان میں سے 281 حادثات اوور لوڈنگ کی وجہ سے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.