جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ’انسپائر ٹرسٹ‘ اور ’شاہین ٹرسٹ‘ نامی غیر سرکاری تنظیموں نے محکمہ صحت کے تعاون سے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔
ماہر ڈاکٹروں نے طبی کیمپ میں آئے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا۔ کیمپ میں جنرل فزیشن، ماہر امراض چشم سمیت دیگر ماہرین نے قریبا پانچ سو امراض کا معائنہ کرکے بعض مریضوں کو مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔
طبی کیمپ میں آئے مقامی لوگوں نے محکمہ صحت اور این جی اوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے کیمپس منعقد کیے جانے کی امید ظاہر کی۔