نئی دہلی: دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جمعرات کو کہا کہ اس پر 11 نومبر کو فیصلہ ہوگا۔ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ونے کمار گپتا نے راؤس ایونیو ڈسٹرکٹ کورٹ کو بتایا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے التزامات کے تحت گرفتار جین کی درخواست ضمانت کی سماعت 7 نومبر کو ہوگی۔ عدالت میں سماعت کے بعد جسٹس گپتا نے دونوں فریقوں کو 11 نومبر تک درخواست ضمانت پر اپنے دلائل اور بحث مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ Satyendar Jain bail hearing deferred
عدالت نے تہاڑ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملزمان ستیندر کمار جین، ویبھو جین اور انکش جین کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کی اگلی تاریخ پر پیش کریں۔ تحقیقاتی ایجنسی نے پی ایم ایل اے کے التزامات کے تحت 30 مئی کوستیندر جین کو گرفتار کیا تھا اور وہ 12 جون سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اپنی چارج شیٹ میں جین کے خلاف 1.47 کروڑ روپے کے غیر متناسب اثاثوں کا الزام لگایا ہے، جب کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ان کے خلاف 4.81 کروڑ روپے کی قرقی پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Supreme Court issues notice to ED دہلی کے وزیر صحت کی عرضی پر سپریم کورٹ کا ای ڈی کو نوٹس
یو این آئی