ETV Bharat / state

Congress slams govt over inflation: مہنگائی، بے روزگاری پر راہل، پرینکا کی وزیر اعظم پر تنقید

author img

By

Published : Aug 11, 2022, 10:14 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور اتر پردیش پارٹی کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مہنگائی اور بے روزگاری نظر نہیں آتی اور وہ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ Rahul and priyanka slams PM Modi over high inflation

مہنگائی، بے روزگاری پر راہل، پرینکا کی وزیر اعظم پر تنقید

دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے مہنگائی اور بے روزگاری سے متعلق وزیر اعظم نریندر پر سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو عوام کوگمراہ کرنے، توہم پرستی پھیلا کر عوامی مفاد کے خلاف اپنے کاموں کو چھپانے کی کوشش کرنے کے بجائے عوام کو جواب دینا چاہیے۔

راہل گاندھی نے کہا 'وزیر اعظم کو مہنگائی نظر نہیں آتی، بے روزگاری نظر نہیں آتی، اپنے کالے کارناموں کو چھپانے کے لیے ’کالا جادو‘ جیسی توہم پرستانہ باتیں کر کے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو گرانا اورملک کو گمراہ کرنا بند کیجئے، وزیراعظم جی۔ عوام کے مسائل کا جواب دینا ہی پڑے گا'۔

اسی کے ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے مہنگائی کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ادھر ادھر کی بات نہ کریں، بتائیے مہنگائی بڑھا کر کیوں لوٹا، عوام کو کالے کپڑوں سے گلہ نہیں، آپ کی رہبری پر سوال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi On Modi Govt: مودی حکومت کے خلاف بھی 'کرو یا مرو' تحریک کی ضرورت: راہل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.