ETV Bharat / state

Azadi Ka Amrit Mahotsav آل انڈیا مومن کانفرنس نے جوش و خروش کے ساتھ ترنگا ریلی نکالی - آل انڈیا مومن کانفرنس نے جوش و خروش کے ساتھ ترنگا ریلی نکالی

بھارت کی آزادی کو 75 برس مکمل ہونے جارہے ہیں ایسے میں ملک کے مختلف حصوں میں آزادی کا جشن منفرد انداز میں منایا جا رہا ہے تاہم دارالحکومت دہلی میں آل انڈیا مومن کانفرنس نے منڈی ہاؤس سے پریس کلب آف انڈیا تک ترنگا مارچ نکال کر اس جشن کا آغاز کیا۔ All India Momin Conference Take Out Tiranga Yatra In Delhi

آل انڈیا مومن کانفرنس نے ترنگا یاترا نکالی

author img

By

Published : Aug 14, 2022, 5:50 PM IST

دہلی: ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے آل انڈیا مومن کانفرنس کے ریاستی صدر محمد عمران انصاری سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ملک کی آزادی میں کل ہند مومن کانفرنس ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ایسے میں ہمارا یہ حق ہے کہ ہم ترنگا یاترا نکالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے بلکہ ہر برس مومن کانفرنس آزادی کے اس تہوار کو پورے جوش و خروش کے ساتھ مناتی آ رہی ہے۔

آل انڈیا مومن کانفرنس نے جوش و خروش کے ساتھ ترنگا ریلی نکالی

وہیں آل انڈیا مومن کانفرنس کے قومی صدر فیروز احمد انصاری نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح سے ملک کی آزادی میں مومن کانفرنس نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ تقسیم ہند کے دوران انصاری برادری سے بھارت میں ہی رکنے کی اپیل مومن کانفرنس نے ہی کی تھی جس کی بدولت 60 فیصد انصاری سماج اسی ملک میں رہا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مومن کانفرنس ہی تھی جس نے ٹو نیشن تھیوری کی مخالفت کی اور اپنے ملک عزیز میں ہی زندگی گزارنے کو ترجیح دی۔

شاکر انصاری نے بتایا کہ آل انڈیا مومن کانفرنس تقریبا 100 برس قدیم تنظیم ہے جس نے نہ صرف آزادی سے قبل بلکہ آزادی کے دوران بھی کافی اہم کردار ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ انصاری سماج نے ہمیشہ ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں ہمارے لیے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس طرح سے جشن آزادی منا رہے ہیں بلکہ مومن کانفرنس آغاز سے اسی انداز میں آزادی کا جشن مناتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Har Ghar Tiranga دہلی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ترنگا ریلی جوش و خروش کے ساتھ نکالی گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.