ETV Bharat / state

محبوب الہٰی حضرت نظام الدین اولیاءؒ کا 717واں عرس

پانچ روزہ عرس کے پہلے روز بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک اور فاتحہ خوانی سے عرس کی تقریب کا آغاز ہوا اور بعد نماز مغرب نعت و منقبت نیز شجرہ کی خصوصی نشست اور عشاء کی نماز کے بعد مختصر وقت کے لیے محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔

Urs Mubarak Of Hazrat Nizamuddin Aulia RA
محبوب الٰہی حضرت نظام الدین اولیاؒ کا 717واں عرس
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 8:21 PM IST

Updated : Dec 5, 2020, 9:32 PM IST

بھارت کے روحانی تاجدار سلطان مشائخ خواجہ سیّد محمد نظام الدین اولیاء کا 717 واں سالانہ پانچ روزہ عرس مبارک بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

محبوب الٰہی حضرت نظام الدین اولیاؒ کا 717واں عرس

کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے انتظامیہ کی طرف سے بنائی گئی گائیڈ لائن کا پوری طرح سے عمل کرتے ہوئے 3 سے 7 دسمبر تک چلنے والے محبوب الٰہی کے عرس کے موقع پر درگاہ کے خدام کی جانب سے پوری درگاہ کو قمقموں اور خصوصی پنڈال لگاکر سجایا گیا ہے اور محافل و لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

پانچ روزہ عرس کے پہلے روز بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک اور فاتحہ خوانی سے عرس کی تقریب کا آغاز ہوا اور بعد نماز مغرب نعت و منقبت نیز شجرہ کی خصوصی نشست اور عشاء کی نماز کے بعد مختصر وقت کے لیے محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔

درگاہ کے چیف انچارج سید محمد کاشف علی نظامی نے بتایا کہ خواجہ حضرت نظام الدین کی درگاہ میں زائرین کے لیے احتیاطی تدابیر کی گئی ہیں، جگہ جگہ ماسک سینیٹائزر اور سماجی فاصلے کو ترجیح دی جارہی ہے، ساتھ ہی لنگر شریف پیکٹ کے ذریعے تقسیم کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ زائرین کو زیادہ دیر رکنے کی اجازت نہیں ہے، آستانہ شریف پر پھول چادر وغیرہ پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ آستانہ کو پوری طرح سے پلاسٹک سے ڈھانپا گیا ہے۔

Last Updated : Dec 5, 2020, 9:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.