ETV Bharat / state

DC Budgam Chairs Preparedness Meet: معراج عالم اور شیو راتری کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 12:38 PM IST

ڈی سی بڈگام نے ضلع میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران مختلف محکمہ جات کے افسران سے معراج عالم اور ہیراتھ کے مواقع پر عوام الناس کو سبھی طرح کی سہولیات پہنچانے پر زور دیا۔ Preparedness Meeting on Mehraj Alam Shivratri in Budgam ٍ

معراج عالم، شیو راتری کے حوالے سے تیاریوں کا لیا گیا جائزہ

بڈگام: ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد نے ضلع بڈگام میں معراج العالم اور مہا شیو راتری (ہیراتھ) کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔ پیٹھ مکہامہ، درگاہ کے اوقاف نمائندوں کے علاوہ چرار شریف اور پنڈت برادری کے لوگ بھی اس میٹنگ میں موجود رہے۔ میٹنگ میں شب معراج اور مہا شیوراتری کی تقریبات کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

ڈی سی نے ضلع پولیس کو ہدایت کی کہ وہ دونوں تہواروں کی تقاریب کے دوران دونوں مقامات یعنی پیٹھ مکہامہ، چرار شریف اور مہاجر کالونی شیخ پورہ بڈگام پر مناسب سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے KPDCL بڈگام کو دونوں برادریوں کے ممتاز مذہبی مقامات کو روشن کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ، بجلی کی بلا خلل فراہمی اور تمام جگہوں پر اسٹریٹ لائٹس کے کام کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

انہوں نے متعلقہ میونسپل کمیٹیوں کے ای اوز کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کی خصوصی مہم چلائیں اور کوڑا کرکٹ اور دیگر کچرے کو سائنسی بنیادوں پر ٹھکانہ لگانے کے لیے فعال اقدامات شروع کریں اور تمام علاقوں میں صفائی کا مناسب انتظام کریں۔ محکمہ صحت کے عملہ کو تمام ذیلی مراکز پر عملہ اور ایمبولینسز کی دستیابی کو یقینی بنانے اور مقررہ جگہوں پر بہتر طبی امداد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

راشن کی دستیابی کے حوالے سے ڈی سی نے اے ڈی فوڈ کو ہدایت کی کہ وہ غذائی اجناس کی بروقت فراہمی اور تقسیم کو یقینی بنانے کے علاوہ عام لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو بھی یقینی بنائیں۔ ڈی سی نے اے آر ٹی او کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ان خاص دنوں کے مواقع پر ٹرانسپورٹ کی سہولت کی بغیر کسی پریشانی کے دستیابی کو یقینی بنائیں اور انہیں محکمہ ٹریفک کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کی ہدایت کی تاکہ ٹریفک کی روانی میں درپیش مختلف رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

ڈی سی نے محکمہ ماہی پروری اور محکمہ باغبانی کو ہدایت کی کہ وہ دونوں جگہوں پر بینرز آویزاں کریں، انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ مہاجر کالونی شیخ پورہ میں مچھلی، اخروٹ اور دیگر خشک میوہ جات، ندرو اور شہد کی فروخت کے مراکز قائم کریں تاکہ پنڈت برادری کو تمام مطلوبہ اشیاء کی دستیابی میں آسانی ہو سکے۔ ہیراتھ تہوار کو خوش اسلوبی سے منانے کے لیے پنڈت برادری کو ہر سہولت فراہم کی جانے کی ہدایت دی گئی۔

مزید پڑھیں: DC Budgam Reviews Jan Abhiyan: ڈی سی بڈگام نے ’جن ابھیان‘ پروگرام کا لیا جائزہ

اجلاس کے دوران ڈی سی نے محکمہ جل شکتی کو پینے کے پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی خصوصی ہدایت کی۔ انہیں نشاندہی کی گئی جگہوں پر پانی کے ٹینکر فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ بازاروں میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اسکواڈز تشکیل دیں جو معیاری اشیائے خورد و نوش کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے مارکیٹ چیکنگ مہم کی نگرانی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.