ETV Bharat / state

Kokernag Gunfight جموں وکشمیر میں ملیٹنسی ابھی ختم نہیں ہوئی، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس نے صدر و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب تک بھارت اور پاکستان آپس میں بات چیت نہیں کریں گے تب تک امن قائم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لڑائی سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے بلکہ بات چیت سے قیام امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

kokernag-gunfight-militancy-is-not-over-in-jammu-and-kashmir-peace-can-be-ensured-through-dialogue-says-farooq-abdullah
Etv Bharat ڈاکٹر فاروق عبداللہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 3:22 PM IST

جموں وکشمیر میں ملیٹنسی ابھی ختم نہیں ہوئی، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہمہامہ سرینگر: نینشل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ملیٹنسی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت وقت سے یہ بر بادی چل رہی ہے اور مجھے اس کا خاتمہ کہیں نظر نہیں آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک دو ممالک آپس میں بات چیت نہیں کریں گے تب تک قیام امن ممکن نہیں ہے۔ موصوف نیشنل کانفرنس صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو ہمہامہ میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا، جہاں وہ کوکرناگ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے ڈی ایس پی ہمایوں بٹ کی رہائش گاہ پر تعزیت پرسی کے لئے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 'فوجی کرنل، میجر اور ڈی ایس پی کی زندگیوں کا زیاں بہت بڑا صدمہ ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ بربادی کافی وقت سے ہو رہی ہے لیکن مجھے اس کا خاتمہ کہیں نظر نہیں آرہا ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ'حکومت زور سے چلا رہی ہے کہ ملیٹنسی ختم ہوئی ہے لیکن ایسا نہیں ہوا ہے کیونکہ روز یہاں کبھی راجوری میں کبھی کہیں دوسری جگہ انکاؤنٹر ہو رہے ہیں'۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب تک دو ممالک آپس میں بات چیت نہیں کریں گے تب تک امن قائم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لڑائی سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے بلکہ بات چیت سے قیام امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ان کا کہنا تھا: 'بھارت اور پاکستان نے آپ میں اب تک چار جنگیں لڑیں لیکن سرحد اپنی جگہ پر ہی ہیں'۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دونوں ممالک کو گھمنڈ چھوڑ کر میز پر آنا چاہئے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملیٹنٹ جس راستے سے بھی آ رہے ہیں لیکن وارد ہو رہے ہیں بلکہ تربیت ملیٹنٹ آ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.