ETV Bharat / state

تصادم کے دوران عسکریت پسند زندہ گرفتار

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 11:43 AM IST

Updated : Oct 16, 2020, 4:09 PM IST

وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جمعے کے روز سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والے مسلح تصادم کے دوران ایک عسکریت پسند کو زندہ گرفتار کیا گیا ہے۔

چاڈورہ میں تصادم شروع
چاڈورہ میں تصادم شروع

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چاڈورہ تصادم کے دوران ایک عسکریت پسند کو ایک اے کے 47 رائفل سمیت زندہ گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت جہانگیر احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے۔ ان کا تعلق چاڈورہ علاقے سے ہی ہے۔

تصادم کے دوران عسکریت پسند زندہ گرفتار

ایس پی بڈگام امود اشوک ناگپورے نے کہا کہ یہ عسکریت پسند تین روز قبل ایس او جی کیمپ چاڈورہ سے دو اے کے 47 رائفلیں سمیت لاپتہ ہونے والے ایس پی او الطاف حسین کا ساتھی تھا۔

تصادم کے دوران ایک نوجوان گرفتار، تصادم ختم

ناگپورے نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے چاڈورہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران جوں ہی سیکورٹی فورسز نے ایک مشتبہ جگہ کو گھیرے میں لیا تو وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔

ایس پی بڈگام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسند کو سرینڈر کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس دوران ہمارے فورسز کے جوانوں نے بڑی حکمت سے فائرنگ کرنے والے عسکریت پسند کو گرفتار کر لیا۔ اس کی تحویل سے ایک اے کے 47 بھی برآمد ہوا ہے۔

بعض رپورٹس کے مطابق اسی علاقے میں چند روز قبل اسلحہ سمیت لاپتہ ہونے والا ایس پی او الطاف حسین تصادم کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

خیال رہے کہ بڈگام ضلع، وسطی کشمیر کا حساس علاقہ ہے اور سرینگر کے نزدیک واقع ہونے کی وجہ سے اس علاقے کو اہمیت حاصل ہے۔ جموں و کشمیر کا واحد بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی اسی ضلع میں موجود ہے۔

Last Updated : Oct 16, 2020, 4:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.