ETV Bharat / state

CRPF ASI commits suicide سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خود کشی - اجے کمار لامہ کی خود کشی

ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں تعینات سی آر پی ایف کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے مبینہ طور پر پھانسی لگاکر خود کشی کرلی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 1, 2023, 6:41 AM IST

Updated : Apr 1, 2023, 7:33 AM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں تعینات سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس ائی) نے دوران ڈیوٹی اپنی بیرک میں ہی مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکار (اے ایس آئی) نے اپنی بیرک میں خود کو پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اہلکار نے سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت ہریانہ کے اے ایس آئی اجے کمار لامہ کے طور پر بتائی جو کہ 181 بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خودکشی کرنے کی وجوہات کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا جاسکتا ہے۔ فی الحال لاش کو طبی و قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے ایس ڈی ایچ چاڈورہ منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد اسے اہلکار کی میت آبائی گاؤں بھیج دی جائے گی۔ اس ضمن انہوں نے بتایا کہا کہ اس سخت قدم کو اٹھانے کی وجوہات جاننے کے لیے 174 CRPC کے تحت مزید تفتیشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خود کشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کے گھر سے دور رہنے اور مسلسل دباؤ میں رہنے کی وجہ سے آئے دن خودکشی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: CRPF man commits suicide in Budgam بڈگام میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی

Last Updated : Apr 1, 2023, 7:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.