ETV Bharat / state

Dead body found in Baramulla بارہمولہ میں 14 سالہ لڑکے کی لاش پراسرار حالت میں برآمد

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 5:11 PM IST

بارہمولہ کے بنر علاقے میں آج چودہ سالہ لڑکے کی لاش پراسرار حالت میں برآمد کی گئی۔ متوفی کی شناخت عادل حسین ولد سیف الدین ساکن ڈونو واری بنر کے طور پر ہوئی ہے۔

Dead body found in Baramulla
بارہمولہ میں 14 سالہ لڑکے کی لاش پراسرار حالت میں برآمد

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بنر علاقے میں چودہ سالہ لڑکے کی لاش پراسرار حالت میں برآمد کی گئی۔ذرائع کے مطابق پونڈ چک بنر کے جنگلوں میں مقامی لوگوں نے ایک لڑکے کی لاش دیکھی جس کے بعد لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ملی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت عادل حسین ولد سیف الدین ساکن ڈونو واری بنر کے بطور ہوئی ہے۔طبی اور قانونی لوزمات پورے کرنے کے بعد لوش کو لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کپواڑہ میں بھی اس قسم کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب ایک کمسن لڑکی کی لاش اس کے گھر کے باہر سے ملی تھی، تاہم جموں کشمیر پولیس نے اس سنسنی خیز واقع کو کچھ ہی دنوں میں حل کیا اور اس کیس میں ملزم کمسن لڑکی کو گرفتار کیا۔

گزشتہ چند مہینوں سے جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں اس قسم کے واقعے دیکھنے کو ملے۔ بتادیں کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 میں جموں و کشمیر میں تقربیاً 1 ہزار 386 حادثاتی اموات درج کئے گئے۔حادثاتی اموات میں جموں و کشمیر میں فی ایک لاکھ آبادی میں 3.3 حادثاتی اموات درج کی گئی جبکہ یوٹی لداخ میں یہ اموات فی ایک لاکھ آبادی میں 51 ہیں۔

مزید پڑھیں:

Police Cracks Kupwara Murder کپواڑہ کمسن بچی کا قتل معاملہ حل، والد گرفتار

Body of a Young Girl Was Found کپواڑہ میں کمسن لڑکی کی لاش برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.