بارہمولہ: شمالی کشمیر North Kashmir قصبہ سوپور اور اس سے متصل علاقوں میں طلبہ کے لیے ندی نالوں حتی کہ اریگیشن کنالز میں تیراکی گرمیوں سے بچنے کا ایک بہترین مشغلہ ہے۔ قصبہ سوپور کے زنگیر علاقے کی معروف نہر میں متعدد مقامات پر بچے تیراکی سے لطف اندوز ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ تاہم ندی نالوں اور دریائوں کا پانی آلودہ ہونے پر بچوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ Swimming A traditional Way to chill in Summer
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی نوجوانوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’’دیگر ریاستوں یا ممالک میں عارضی لیکس، پارکس اور نہریں بنائی جاتی ہیں۔ تاہم آبی ذخائر سے مالا مالا کشمیر میں قدرتی تحائف کی قدر نہیں کی جاتی۔‘‘ طلبہ نے حیرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’حکومت عوام کو راحت پہنچانے کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے عارضی پارکس اور جھیلیں تعمیر کرنے کے برعکس قدرتی آبی ذخائر کو جان بوجھ کر آلودہ کیا جا رہا ہے اور ان کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہیں اٹھائے جا رہے۔‘‘
مقامی نوجوانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کے ایام میں راحت کے چند لمحے گزارنے کے لیے زنگیر سمیت ملحقہ علاقوں کے طلبہ یہاں نہر میں تیراکی کا مزہ لیتے ہیں، تاہم مقامی باشندوں کی جانب سے بھی نہر کو آلودہ کرنے کی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جا رہی وہیں انتظامیہ بھی آبی ذخائر کی حفاظت اور ان کی شان رفتہ بحال کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔