سوپور: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی جانب سے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ طبی کیمپ میں میں سوپور اور ملحقہ علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے درجنوں لوگوں نے طبی خدمات حاصل کیں۔ طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں ادویات بھی مفت فراہم کیں۔ CRPF Oragnised Free Medical Camp in Sopore
مقامی باشندوں نے سوپور کے نگلی علاقے میں منعقد کیے گئے کیمپ کے حوالہ سے سی آر پی ایف کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے باریک بینی سے مریضوں کا معائنہ کیا جب کہ سی آر پی ایف کی جانب سے ادویات بھی مفت تقسیم کی گئی۔ CRPF Medical Camp
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ایک آفیسر نے بتایا کہ ’’آپریشن سدبھاؤنا کے تحت سوپور کے چنکی نگلی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس سے قبل بھی کئی دور دراز علاقوںمیں طبی سہولیات کے فقدان کے پیش نظر اس طرح کے کیمپس کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف عوام کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انہیں سہولیت پہنچانے کے لیے بھی پر عزم ہے اور اسی جذبہ کے تحت مفت طبی کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔