ETV Bharat / state

بارہمولہ: آتشزدگی میں دارالعلوم کی عمارت کو نقصان

بارہمولہ میں واقع دارالعلوم مدرسہ جامعہ الحسنین رفیع آباد میں اچانک آگ نمودار ہونے سے لائبریری سمیت لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

بارہمولہ: آتشزدگی میں دارالعلوم کی عمارت کو نقصان
بارہمولہ: آتشزدگی میں دارالعلوم کی عمارت کو نقصان
author img

By

Published : Nov 11, 2021, 8:16 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پہاڑی علاقہ کترو ناریبل، رفیع آباد میں دارالعلوم مدرسہ جامع الحسنین میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے سبب دارالعلوم کی دوسری منزل کو شدید نقصان پہنچا۔

بارہمولہ: آتشزدگی میں دارالعلوم کی عمارت کو نقصان

مقامی باشندوں نے فوری طور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم آگ کے سبب عمارت میں موجود سامان بشمول لائبریری کے مکمل طور خاکستر ہو گیا۔

آگ کے سبب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: سوپور: اے ٹی ایم سیکورٹی گارڈز کا احتجاج

مقامی باشندوں سمیت دارالعلوم کے عملہ نے صاحب ثروت افراد اور ضلع انتظامیہ سے مدرسہ کی امداد کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مدرسہ میں متعدد بچے زیر تعلیم ہیں جن کے قیام و طعام کا انتظام مدرسہ کی جانب سے مفت کیا جاتا ہے۔ وہیں دارالعلوم انتظامیہ کے مطابق اب تک مدرسہ نے کئی حفاظ قرآن تیار کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.