ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں جیشِ محمد کے دو معاون گرفتار: پولیس - ای ٹی وی بھارت

پولیس کے مطابق 'دونوں معاون عسکریت پسندوں کو رسد اور ہتھیار فراہم کرتے تھے۔ ان کا کام شمالی کشمیر میں نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی طرف مائل کرنا تھا۔'

بانڈی پورہ میں جیشِ محمد کے دو معاون گرفتار: پولیس

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 3:34 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے دو عسکری معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی راہل ملک نے آج ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے معاملے کی تفصیلات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو کافی عرصے سے اطلاع موصول ہورہی تھی کہ کچھ لوگ شمالی کشمیر میں نوجوانوں کو عسکری صف میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے لیڈ فالو (اطلاع پر عمل) کرتے ہوئے عبدالمجید خان نام کے او جی ڈبلیو (اعلی سطح کے ورکر) کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ماضی میں عسکریت پسند بھی رہ چکا ہے۔ اس کا تعلق کرالہ پورہ علاقے سے ہے۔

بانڈی پورہ میں جیشِ محمد کے دو معاون گرفتار: پولیس

ایس ایس پی بانڈی پورہ راہل ملک نے کہا کہ 'تفتیش کے بعد سوپور سے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کا نام شوکت احمد ہے اور وہ سنگرامہ سوپور سے تعلق رکھتا ہے۔ گزشتہ دنوں اس کی دکان سے آٹھ ہینڈ گرینیڈ، دو پستول اور گولیوں کے دس راؤنڈ برآمد ہوئے تھے۔'

انہوں نے کہا کہ عبدالمجید ایک ہارڈ کور (کٹر) اپر گراونڈ ورکر (عسکری معاون) ہے جو کافی عرصے سے سرگرم ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزم عسکریت پسندوں کو رسد اور ہتھیار فراہم کرتے تھے اور ان کے ذمہ شمالی کشمیر میں نوجوانوں کو عسکری سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا تھا۔

پولیس کے مطابق اس سلسلہ میں کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.