ETV Bharat / state

Shia Leader Demands Release of Mirwaiz Umar: شیعہ لیڈر کا میرواعظ کشمیر کی رہائی کا مطالبہ

شیعہ لیڈر آغا سید حسن الموسوی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'ربیع الاول اور محرم کے جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد کرنا مداخلت فی الدین ہے۔' Agha Hassan Moosawi on Muharram Procession ban

انجمن شرعی شیعان
انجمن شرعی شیعان
author img

By

Published : Aug 8, 2022, 2:53 PM IST

بانڈی پورہ: انجمن شرعی شیعان کے صدر اور علیٰحدگی پسند رہنما آغا سید حسن الموسوی نے پریس کانفرنس کے دوران انتظامیہ سے محرم کے جلوس پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کرنے کے علاوہ محروس علیٰحدگی پسند لیڈر میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی نظر بندی کو ختم کرنے کی بھی اپیل کی Shia Leader Demands Release of Mirwaiz Kashmir Molvi Umar Farooq تاکہ وہ محرم الحرام کے موقع پر وعظ و تبلیغ کے مشن کو جاری رکھ سکیں۔

صدر، انجمن شرعی شیعان. آغا سید حسن الموسوی

علیٰحدگی پسند لیڈر آغا سید حسن الموسوی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'صرف مسلمانوں کے اجتماعی اعمال پر ہی پابندی عائد کرنا غیر اخلاق اور غیر آئینی عمل ہے۔' Shia Leader on Muharram Procession ban الموسوی نے کہا کہ 'ربیع الاول اور محرم کے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کرنا مداخلت فی الدین ہے۔' انہوں نے انتظامیہ سے محرم کے جلوسوں پر عائد پابندی کو ختم کرنے کے علاوہ میرواعظ کشمیر کی رہائی کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرواعظ کشمیری سیاسی لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ کشمیر کے سب سے بڑے دینی منصب 'میرواعظ' کے عہدے پر بھی فائز ہیں جو محرم کے پیش نظر مختلف مقامات پر اپنے وعظ و تبلیغ کے ذریعے محرم اور واقعہ کربلا کے فلسفہ پر روشنی ڈالتے تھے۔ آغا سید حسن ضلع بانڈی پورہ کے گامدو، سوناواری علاقے کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے محرم الحرام کی تیاریوں کے حوالے سے انجمن شرعی شیعان کے ارکان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.