لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے (جی او سی، چنار کور) نے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوج کے کئی اعلیٰ افسران سے ملاقات کرنے کے علاوہ 3rd جے کے بٹالین بارہمولہ کی سالانہ تقریب میں بھی شرکت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی پانڈے نے کہا کہ رواں برس فروری میں بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ بندی معاہدے (سیز فائر) کے بعد گریز کے لوگ پُرامن اور بغیر خوف کے زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیز فائر کے بعد گریز سمیت دیگر سرحدی علاقوں میں سیاحت کو کافی فروغ ملا ہے۔
مزید پڑھیں: راجوری کے دوداسن بالا میں سرچ آپریشن جاری
ڈی پی پانڈے نے مزید کہا کہ سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ضلع انتظامیہ کے ذمہ ہیں، تاہم ان کے مطابق سیاحوں کی حفاظت فوج کی ذمہ داری ہے جسے فوجی اہلکار تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوج امن کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے تاکہ لوگوں کو امن اور پرسکون زندگی گزارنے کا موقع فراہم ہوسکے۔