ETV Bharat / state

اضافی کرائے کی وصولی، ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد - اضافی کرایہ وصول

مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے کی عوامی شکایات کے بعد اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر بانڈی پورہ نے سوناواری میں گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی جس کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا گیا اور اس کے علاوہ کئی گاڑیاں بھی ضبط کی گئی۔

اضافی کرائے کی وصولی ، ڈرائیور وں پر جرمانہ عائد

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 6:42 PM IST

تفصیلات کے مطابق اے آر ٹی او بانڈی پورہ کو مسلسل کچھ روز سے یہ شکایات موصول ہورہی تھیں کہ بانڈی پورہ سے سرینگر جانے والی سومو گاڑیاں سواریوں سے اضافی کرایہ وصول کرتی ہیں جس کے بعد انہوں نے بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے میں گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل شروع کیا اور اس دوران انہوں نے کئی افراد کو اضافی کرایہ وصول کرنے کی پاداش میں ان پر جرمانہ عائد کیا۔

اضافی کرائے کی وصولی ، ڈرائیور وں پر جرمانہ عائد

یہ بھی پڑھیں: پامپور میں عسکریت پسند کا معاون گرفتار

اس کے علاوہ کئی گاڑیاں اس دوران ضبط بھی کی گئیں۔ اے آر ٹی او صہیب احمد نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ عمل آنے والے دنوں میں بھی جاری رکھیں گے۔

اس کے علاوہ انہوں نے تمام سومو ڈرائیوروں کو متنبہ کیا کہ وہ کسی بھی صورت میں سواریوں سے اضافی کرایہ وصول نہ کریں، ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گئی-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.