مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز نامی علاقہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک مریض کی جان بچانے کے لئے ایئر لفٹنگ کرائی گئی- دراصل بانڈی پورہ ضلع انتظامیہ کو منگل کے روز یہ اطلاع موصول ہوئی کہ لائن آف کنٹرول کے قریب واقع وادی گریز کے گاؤں پرانہ تلیل گاؤں میں ایک شخص شدید بیمار ہے جسے فوری طور پر علاج کی ضرورت ہے- جس کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایئر لفٹنگ آپریشن انجام دیا گیا۔ ہیلی کاپٹر کو پہلی بار برف کی موٹی تہہ پر گاؤں میں اتارنے کی بھرپور تیاریوں کے بعد ہیلی کاپٹر گاؤں کے باہر برف پر اتارا گیا۔
ہیلی کاپٹر کے قریب ایک انتہائی نگہداشت والی ایمبولنس پہلے سے ہی رکھی گئی تھی۔ ایئر لفٹنگ کے بعدبعد مریض کو بانڈی پورہ منتقل کر دیا گیا،دراصل ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مریض کو فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے، جو دور دراز کے گاؤں میں ممکن نہیں ہے، مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بر وقت مدد کے لئے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ پرانہ تلیل یا PTL وادئ گریز کے تلیل علاقے کا ایک پسماندہ علاقہ ہے۔ اس سال وادئ گریز میں کافی برف باری کے بعد وادی تلیل کے کئ علاقوں میں سات سے آٹھ فٹ کی برف جمع ہونے اور مسلسل برفانی تودے گرنے کی وجہ سے نقل حمل بہت حد تک محدود ہوچکا ہے جبکہ وادئ گریز شدید برف باری کی وجہ سے پچھلے سال دسمببر کے مہینے سے ہی زمینی راستے سے باقی دنیا سے کٹ کر رہ چکی ہے۔ ایسے میں ہیلی کاپٹر سروس ہی ایمرجنسی کے دوران گریز کی نقل وحمل واحد زریعہ ہوتا ہے۔ تاہم پرانا تلیل جیسے علاقے میں ہیلی کاپٹر کو اتارنا بے حد کٹھن اور دشوار گزار عمل ہے۔ ضلع انتظامیہ نے اس علاقے میں بروقت ایمبولنس اور ہیلی کاپٹر پہونچا کر ایک مریض کی جان بچائی۔
مزید پڑھیں:'ہسپتال عملہ کی بروقت کارروائی نے کئی مریضوں کی جان بچائی'