ETV Bharat / state

Sinthantop Road closed سنتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند - ستھن ٹاپ ٹریفک لیلے بند

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔ تاہم 9 مئی سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔

sinthan-and-margan-passes-closed-for-movement-till-may-9
Etv Bharatسنتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند
author img

By

Published : May 8, 2023, 4:07 PM IST

سنتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند

کوکرناگ: وادی میں بے وقت موسم کی کروٹ بدلنے سے خصوصاً سیاحتی مقامات پر برف و باراں اور میدانی علاقوں میں ژالہ بھاری اور موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ موسم میں تغیر و تبدیل کے باعث حکام نے سنتھن اور مرگن پاسز کو 9 مئی تک ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا ہے۔ وہیں انتظامیہ نے تحصیل لارنو کے باشندوں سے اپیل ہے کہ وہ لینڈ سلائیڈنگ اور شوٹنگ والے علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے پیش نظر کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی جب کہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔ تاہم 9 مئی سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 9 مئی کو بھی دوپہر کے بعد کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: Cloudburst In Kokernag کوکرناگ میں بادل پھٹے سے ٹراؤٹ فش فارم میں بھاری نقصان ہوا

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 10 سے 15 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج ہوسکتا ہے۔ متعلقہ محکمے کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ قاضی گنڈ میں 49.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10.8 ملی میٹر جب کہ پہلگام میں 15.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ سرحدی ضلع کپواڑہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.2 ملی میٹر جبکہ بانیہال میں 40.2 ملی میٹر اور کو کرناگ میں 62.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.