ETV Bharat / state

عیشمقام: سڑک کو کشادہ اور میکڈمائز کرنے کا مطالبہ - سڑک کی حالت ابتر

مشہور زیارت گاہ عیشمقام کو جانے والی سڑک پیر محلہ کے مقام پر انتہائی تنگ اور خستہ ہونے کے سبب یہاں اکثر و بیشتر ٹریفک جام لگا رہتا ہے۔

عیشمقام: سڑک کو کشادہ اور میکڈمائز کیے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 2:57 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پیر محلہ، عیشمقام کے باشندوں نے حکام سے سڑک کی توسیع اور اس پر تارکول بچھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیر محلہ کی سڑک انتہائی تنگ، حتی کہ بعض مقامات پر صرف 10 فٹ چوڑائی ہونے کے سبب یہاں اکثر و بیشتر ٹریفک جام لگا رہتا ہے۔

عیشمقام: سڑک کو کشادہ اور میکڈمائز کیے جانے کا مطالبہ

مشہور زیارتگاہ عیشمقام کے لیے پیر محلہ کی سڑک سے ہی گزرنا پڑتا ہے، یہاں سے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں گزرتی ہیں، تاہم دو طرفہ ٹریفک کے لیے تنگ ہونے کے سبب اکثر و بیشتر گھنٹوں تک ٹریفک جام لگا رہتا ہے۔

تنگ ہونے کے ساتھ ساتھ سڑک بیشتر مقامات پر خستہ ہو چکی ہے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’ہلکی بارش کے نتیجے میں سڑک کی حالت ابتر ہو جاتی ہے، خستہ حالت اور ٹریفک جام کے سبب راہگیروں، ٹرانسپورٹرز اور خصوصا طلبا کو عبور و مرور میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اکثر اوقات حادثات کا خدشہ بھی لاحق رہتا ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ پیر محلہ روڑ کو 1970میں میکڈمائز کرنے کے علاوہ اسکی کشادگی بھی عمل میں لائی گئی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روڑ سرکاری کاغذات کے مطابق 27فٹ درج ہے، تاہم مسلسل تجاوازت کے بعد روڑ بیشتر مقامات پر محض دس فٹ چوڑا ہے۔

انہوں نے تجاوزات ہٹانے اور سڑک کو کشادہ کیے جانے کے ساتھ ساتھ سڑک کی میکڈمائزیشن عمل میں لانے کی گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.