ETV Bharat / state

Altaf Bukhari on Restoration of A 370:’ دفعہ 370 کو سپریم کورٹ ہی بحال کر سکتی ہے‘ - دفعہ 370 سپریم کورٹ

’’محبوبہ مفتی دوہری پالیسی اپنانےکی عادی ہے کیونکہ سابق صدر جمہوریہ کے حق میں انہوں نے بھی اس وقت ووٹ دیا تھا۔‘‘

Altaf Bukhari on Restoration of A 370:’ دفعہ 370 کو سپریم کورٹ ہی بحال کر سکتا ہے‘

author img

By

Published : Jul 25, 2022, 8:58 PM IST

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلوو میں جموں و کشمیر پارٹی کارکنان سے خطاب کے دوران پارٹی کے سرپرست سید الطاف بخاری نے کہا کہ ’’دفعہ 370 کو صرف سپریم کورٹ بحال کر سکتی ہے۔‘‘ Apni Party on Restoration of Article 370الطاف بخاری نے دعویٰ کیا کہ ’’اپنی پارٹی عوام دوست پارٹی ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے دلی کے سامنے جھولی پھیلانے سے بھی نہیں شرمائیں گے۔‘‘

ڈاک بنگلوو، اننت ناگ میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا اجلاس منعقد

جموں کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے ڈاک بنگلوو، اننت ناگ میں طلب کیے گئے اجلاس میں پارٹی کے دیگر سینئر رہنمائوں، کارکنان سمیت سینکڑوں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ JK Apni Party Holds Convention in Anantnagاجلاس میں پارٹی سربراہ سمیت غلام حسن میر، محمد رفیع میر، ہلال شاہ، عبدالرحیم راتھر سمیت پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران نے بھی عوام سے خطاب کیا۔

پارٹی سرپرست الطاف بخاری نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی جانب سے سابق صدر رام ناتھ کووند کے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’محبوبہ مفتی دوہری پالیسی اپنانےکی عادی ہے کیونکہ سابق صدر جمہوریہ کے حق میں انہوں نے بھی اس وقت ووٹ دیا تھا۔‘‘ Altaf Bukhari on Mehbooba Muftiاجلاس کے حاشیے پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ وہ عوام دوست پالیسیوں کے باعث جموں و کشمیر میں بغیر کسی حمایت کے اپنے بل بوتے پر حکومت بنائیں گے۔

اجلاس کے دوران بخاری نے عوام سے اقتدار میں آنے کے بعد کئی واٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا: ’’جموں و کشمیر میں اگلی حکومت اپنی پارٹی کی ہوگی، اور اپنی پارٹی ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی وعدہ بند ہے۔‘‘ دریں اثناء، بخاری نے پارٹی لیڈران و کارکان سے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو زمینی سطح پر مستحکم بنانے کی کوشش کریں اور آنے والے انتخابات میں پارٹی کی فتح کو ممکن بنانے کی سعی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.