ETV Bharat / state

اننت ناگ: سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک

پولیس، فوج کی 19 آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کورڈن اور سرچ آپریشن شروع کیا جس کے بعد تصادم شروع ہو گیا۔

Anantnag district
Anantnag district
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 8:06 AM IST

Updated : Oct 17, 2020, 12:43 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے لارنو علاقے میں ہفتے کی صبح عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

اننت ناگ: سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک

ایک عہدیدار نے بتایا کہ پولیس، فوج کی 19 آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کورڈن اور سرچ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیمیں مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس پر سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور تصادم شروع ہو گیا۔ اس دوران ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا۔

سکیورٹی فورسز نے ایک اے کے 47 رائفل، تین میگزین اور ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد کیا ہے۔

سکیورٹی فورسز علاقے میں سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔

پولیس، فوج کی 19 آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم

ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر پولیس سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

Last Updated : Oct 17, 2020, 12:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.