ETV Bharat / state

Cloudburst In Kokernag کوکرناگ میں بادل پھٹے سے ٹراؤٹ فش فارم میں بھاری نقصان ہوا - کوکرناگ ٹراؤٹ فارم

کوکرناگ میں بادل پھٹنے کے باعث باٹنیکل گاڑن میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جبکہ گارڑن کے نزدیک ایشیاء کے سب سے بڑے ٹراؤٹ فش فارم میں ہزاروں مچھلیاں موت کی آغوش میں چلی گئی ہیں، جس سے محکمہ کو لاکھوں روپیوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

flash-flood-in-kokernag-muddy-water-enters-asia-largest-fish-farm
وکرناگ میں بادل پھٹے سے ٹراؤٹ فش فارم میں بھاری نقصان ہوا
author img

By

Published : May 2, 2023, 7:44 PM IST

کوکرناگ میں بادل پھٹے سے ٹراؤٹ فش فارم میں بھاری نقصان ہوا

کوکرناگ: جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں بادل پھٹنے کے باعث ایشیاء کے سب سے بڑے ٹراؤٹ فش فارم میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔اس دوان فارم میں موجود ہزاروں مچھلیاں مر گئی، جبکہ سیلابی پانی سے کوکرناگ کے مشہور سیاحتی مقام باٹنیکل گاڑن میں بھی کافی نقصان ہوا ہے۔حالانکہ انتظامیہ نے فوری کارروائی عمل میں لاکر گارڑن میں پھنسے کئی سیلانیوں کو محفوظ جگہ پہنچایا جہاں پر اُنہیں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وادئے کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، حالانکہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ وادی میں 7 مئی تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے، جس کے چلتے منگل کی شام کو جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے جنگلاتی علاقہ میں بادل پھٹنے کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کوکرناگ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے جبکہ پانی رہائشی بستیوں میں گھس آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ سیلابی پانی باٹنیکل گاڑن اور ایشیا کے سےب سے بڑے ٹراؤٹ فارم میں بھی گھس گیا جس کی وجہ سے فارم سمیت گارڈن کو کافی نقصان ہوا ہے۔ سیلابی صورتحال ہونے کے بعد کوکرناگ انتظامیہ نے پولیس، محکمہ مال اور دیہی ترقی کے آفیسران کو جائے موقع پر روانہ کیا جنہوں نے سیلاب میں پھنسے کئی سیاحوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا۔

مزید پڑھیں: Rains In Kashmir وادی میں مسلسل بارش کی وجہ سے کسانوں کو بھاری نقصان

عین شاہدین نے بتایا کہ اوپری پہاڑی پر بادل پھٹنے کا واقع رونما ہونے کے چند منٹوں کے اندر اندر پہاڑی سے سیلابی پانی تیزی کے ساتھ نیچے کی طرف آیا اور آس پاس جتنے بھی علاقے تھے سب زیر آب ہوئے۔ اُن کے مطابق لوگوں نے کسی طرح اپنی جانیں بچائیں۔ادھر ایس ڈی ایم کوکرناگ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ نزدیکی ندی نالوں سے دور رہیں تاکہ کوئی ناگہانی آفت پیش نہ آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.