ETV Bharat / state

Amarnath Yatra begins today: پہلگام سے یاتریوں کا پہلا جتھا امرناتھ یاترا کے لئے روانہ

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 7:42 AM IST

نون ون بیس کیمپ سے یاتریوں کو چندن واڑی تک گاڑیوں میں روانہ کیا گیا، جہاں سے وہ پہاڑیوں کے راستے، پیدل، گھوڑوں اور ڈانڈی کے ذریعہ سطح سمندر سے 3000 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع گھپا پہنچ جائیں گے، وہیں متعدد یاتری ہیلی کاپٹر کے ذریعہ گھپا روانہ ہوگئے۔Amarnath yatra 2022

پہلگام سے یاتریوں کا پہلا جتھا امرناتھ یاترا کے لئے روانہ
Amarnath yatra 2022

پہلگام: دو سال کے طویل عرصہ بعد آج سے باضابطہ طور امرناتھ یاترا شروع ہوگئی، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ننون بیس کیمپ سے 2750 یاتریوں پر مشتمل پہلے جتھے کو جھنڈی دکھا کر شری امرناتھ گھپا کی اور روانہ کیا ۔Amarnath Yatra begins today:

اس موقعہ پر یاتری کافی پر جوش نظر آرہے تھے ، جو بم بم بولے کے نعرے بلند کرتے ہوئے بابا برفانی کے درشن کے لئے روانہ ہوئے، یاترا کو کامیاب بنانے اور ہر پڑاؤ پر یاتریوں کی تمام تر سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے پختہ سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں ۔۔Amarnath yatra 2022

پہلگام سے یاتریوں کا پہلا جتھا امرناتھ یاترا کے لئے روانہ

ننون بیس کیمپ سے یاتریوں کو چندن واڑی تک گاڑیوں میں روانہ کیا گیا، جہاں سے وہ پہاڑیوں کے راستے، پیدل، گھوڑوں اور ڈانڈی کے ذریعہ سطح سمندر سے 3000 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع گھپا پہنچ جائیں گے، وہیں متعدد یاتری ہیلی کاپٹر کے ذریعہ گھپا روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ سطح سمندر سے 13000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شو کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔

پہلی مرتبہ یاتری سہولت کے ساتھ براہِ راست سرینگر سے پنج ترنی پڑاو کا سفر کر سکیں گے اور یاترا کو ایک ہی دن میں مکمل کرسکیں گے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا کے لیے تاحال سوا تین لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے اور انتظامی مشینری کی جانب سے بھی یاتریوں کی حفاظت اور قیام و طعام کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Amarnath Yatra 2022: امرناتھ یاترا کا پہلا قافلہ پہلگام پہنچ گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.