ETV Bharat / state

Leopard Attack in Anantnag: سلر اننت ناگ میں تیندوے کے حملہ میں 12 افراد زخمی - محکمہ وائلڈ لائف جموں وکشمیر

ضلع اننت ناگ کے سلر پہلگام علاقہ میں پیر کی شام کو ایک جنگلی جانور نے مقامی لوگوں پر حملہ کیا۔ اس دوران تقریباً 12 لوگ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کیا گیا

dozens-injured-by-leopard-in-anantnag-saller
سلر اننت ناگ میں تیندوے کے حملہ میں 12 افراد زخمی
author img

By

Published : Jul 17, 2023, 10:48 PM IST

سلر اننت ناگ میں تیندوے کے حملہ میں 12 افراد زخمی

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے سلر پہلگام علاقہ میں پیر کی شام کو ایک جنگلی جانور نے مقامی لوگوں پر حملہ کیا۔ اس حملے میں تقریباً 12 لوگ زخمی ہوگئے ہے۔زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ وہیں اس حملے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا ہے۔
دراصل پیر کی شام ضلع اننت ناگ کے سلر پہلگام علاقہ میں ایک تیندوا اچانک نمودار ہوا، اور راہ چلتے لوگوں پر حملہ کیا، بتایا جا رہا ہے کہ خونخوار تیندوے نے ہر اس شخص پر حملہ کیا جو اس کے راستہ میں آگیا، لوگ اپنی جان بچانے کے لئے محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے، جس کی وجہ سے علاقہ میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ کئی لوگ اپنے بچوں کو ڈھونڈنے کی کوشش میں اپنے گھروں سے باہر آگئے جس دوران تیندوے نے ان پر بھی حملہ کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ میں 12 مقامی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا، جس میں کئی افراد کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا۔

مقامی لوگوں کے شور مچانے کے بعد جنگلی جانور علاقہ سے جنگل کی جانب فرار ہو گیا ہے اور محکمہ وائلڈ لائف کو واقعہ کے بارے میں جانکاری دی گئی اور انہیں خونخوار جنگلی جانور کو جلد از جلد پکڑنے کی اپیل کی گئی، تاکہ لوگوں کے جانوں کی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: Leopard captured Alive ڈوڈہ میں محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو زندہ پکڑ لیا

اس حملہ میں زخمی ہونے والے افراد کے شناخت رقیہ بشیر دختر بشیر احمد، رُبی جان زوجہ شبیر احمد، شبیر احمد ولد غلام محمد، ارشاد احمد ولد عبدالغنی، سائمہ جان زوجہ سرتاج احمد، زائرہ جان دختر سرتاج احمد، قاسم ولد فیاض احمد، مہران، گُل جو، شہزادہ زوجہ طارق احمد،پروینہ زوجہ عبدالرشید، شاہد احمد ولد محمد جمال کے بطور ہوئی ہے۔

رائع نے بتایا کہ رات کی تاریکی کے باعث یہ پوری طرح سے معلوم نہ ہو سکا کہ تیندوے نے کتنے افراد کو زخمی کیا ہے۔ذرائع کے مطابق علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول ہے اور لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.