ETV Bharat / state

Bad Road Irks Aadpora Residents: آرڈپورہ کے رہائشی رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے پریشان

عوام کا کہنا ہے کہ 'سڑک کی خستہ حالی کے باعث کسی بھی ایمرجنسی کے دوران لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘ Link roads of Aadpora Kokernag Dilapidated

آرڈپورہ کے رہائشی رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے پریشان

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 6:03 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ کے آرڈپورہ، کھلہار علاقے کے باشندوں نے شکایت کی ہے کہ عرصہ دراز سے ان کے علاقے میں رابطہ سڑک کی حالت ناگفتہ بہ بنی ہوئی ہے۔ Bad Road Irks Aadpora Residents ان کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ نے رابطہ سڑک کا تعمیراتی کام ایک ٹھیکہ دار کو سونپا جس سے سڑک کا تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ دیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ دیے جانے کے باعث کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آرڈپورہ کے رہائشی رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے پریشان

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل صدر مقام سے علاقے کی طرف جانے والی رابطہ سڑک کی تعمیر و مرمت کی غرض سے محکمہ تعمیرات عامہ نے ایک منصوبہ کے تحت علاقے میں سڑک کا تعمیراتی کام شروع کروایا تھا۔ Aadpora Kokernag Link Roads Dilapidated لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’ایک ٹھیکہ دار تعمیراتی سرگرمی شروع کرنے کے فوراً بعد ہی کام روک کر غائب ہوگیا۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’سڑک کی خستہ حالی کے باعث کسی بھی ایمرجنسی کے دوران لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ Link roads of Aadpora Kokernag Dilapidated لوگوں کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب بیماروں خاص کر حاملہ خواتین کو ہسپتال لے جانے میں لوگوں کو ناقابل بیان دقتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے رابطہ سڑک کی تعمیر و مرمت کا معاملہ محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر طارق احمد ہرگاہ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ ’’سڑک پر رواں برس فروری کے ماہ میں تعمیراتی کام شروع کیا گیا تھا، تاہم جس ٹھیکیدار کو تعمیراتی کام سونپا گیا تھا، انہوں نے تعمیراتی کام کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا تھا۔‘‘ اے ای ای کے مطابق محکمہ نے ٹھیکہ دار کو کئی بار نوٹس بھی جاری کیے تاہم ٹھیکہ دار کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: گاورن کوکرناگ رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار، مقامی ڈرائیور پریشان

اے ای ای کا کہنا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ نے نئے سرے سے ٹینڈرز جاری کیے ہیں۔ طارق احمد نے امید ظاہر کی ہے کہ بہت جلد ٹینڈر کا عمل مکمل ہوجائے گا اور سڑک پر تعمیراتی سرگرمی کو بحال کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.