دورہ انگلینڈ کی طرح دورہ نیوزی لینڈ میں بھی 30 سے 35 کھلاڑی بھیجے جائیں گے۔دورہ نیوزی لینڈ بھی آئی سی سی کے کورونا ایس اوپیز کے تحت ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے حوالے سے سخت قواعدوضوابط کی وجہ سے دونوں ٹیموں میں زیادہ کھلاڑی شامل کیے جائیں گے، کھلاڑی اور آفیشلز وہاں پہنچنے کے بعد 14 دن کا قرنطینہ کریں گے اور میچوں سے قبل بائیوسیکیور ببل میں داخل ہوں گے۔
سینئر ٹیم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی جبکہ پاکستان اے سائیڈ اس دوران 4 روزہ میچ کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں پریکٹس میچ اور پریکٹس کے لیے گیندباز نہیں ملیں گے، پریکٹس میچ نہ ہونے کے باعث اضافی کھلاڑی نیوزی لینڈ بھجوائے جائیں گے۔ دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم نے دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔