سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنی پرانی فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 28 رن کی مدد سے چنئی سپر کنگز کو جمعرات کو آئی پی ایل کے ایک میچ میں ممبئی انڈینس کو تین وکٹ سے شکست دے دی، ممبئی کو لگاتار ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جارحانہ آغاز کے باوجود ممبئی نے تلک ورما کی ناٹ آؤٹ 51 رن کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 20 اووروں میں سات وکٹ پر 155 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا، لیکن چنئی نے 20 اووروں میں سات وکٹ پر 156 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ Chennai Super Kings Beat Mumbai Indians by 3 wickets
دھونی نے جے دیو انادکٹ کی اننگز کی آخری گیند پر فتح کی باؤنڈری لگائی۔ دھونی نے 13 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 28 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ یہ چنئی کی ٹورنامنٹ میں دوسری جیت رہی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ اس وقت بہت دلچسپ ہو گیا جب آخری اوور میں چنئی کو جیت کے لیے 17 رن درکار تھے۔ آخری اوور میں گیند جے دیو انادکٹ کے ہاتھ میں تھی اور سامنے ڈوین پریٹوریئس تھے۔ پریٹوریئس پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ دوسری گیند پر ڈوین براوو نے ایک رن لیا۔ دھونی نے تیسری گیند پر سیدھا چھکا لگایا۔ اب تین گیندوں میں 10 رن باقی رہ گئے تھے۔ دھونی نے چوتھی گیند پر چوکا لگایا۔ دھونی نے پانچویں گیند پر دو رن لیے۔ دھونی نے آخری گیند پر وننگ باؤنڈری لگا کر میچ کا اختتام کیا۔ پریٹوریئس نے 14 گیندوں پر 22 رن دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ Chennai Super Kings vs Mumbai Indians
روبن اتھپا نے 30 اور امباتی رائیڈو نے 35 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 40 رن بنائے۔ شیوم دوبے نے 13 اور مشیل سینٹنر نے 11 رن بنائے۔ چنئی کے سات میچوں میں دوسری جیت کے بعد چار پوائنٹس ہیں لیکن وہ اب بھی نویں نمبر پر ہے۔ اس سے قبل تلک نے اپنی 43 گیندوں کی اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ سوریہ کمار یادو نے 21 گیندوں پر 32 رن، رتک شوقین نے 25 گیندوں پر 25 اور کیرون پولارڈ نے 9 گیندوں پر 14 رن بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: IPL 2022: وارنر اور پرتھوی کی طوفانی بلے بازی، دہلی کی پنچاب پر شاندار جیت
اس سے پہلے چنئی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے ہی اوور میں مکیش چودھری نے ممبئی کے کپتان روہت شرما اور ایشان کشن کو صفر پر چلتا کیا۔ ڈیوالڈ بریوس چار رن بنا کر تیسرے اوور کی آخری گیند پر چودھری کا تیسرا شکار بنے۔ لیکن اس کے بعد تلک ورما نے ناٹ آؤٹ نصف سنچری بنا کر ممبئی کو سنبھالا دیا۔ چنئی کے فیلڈروں نے کل چار کیچ گرائے جس سے ممبئی چیلنجنگ اسکور تک پہنچ سکی۔ چنئی کی طرف سے مکیش چودھری نے تین اوور میں 19 رن دیکر تین وکٹ لئے۔ ڈوین براوو کو 36 رن پر دو وکٹ ملے۔