ETV Bharat / international

Marburg Virus یواے ای کا ماربرگ وائرس سے متاثرہ ممالک کے سفر سے گریز کا مشورہ - ماربرگ وائرس

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ماربرگ بخار کا سبب بننے والے وائرس سے آگاہ رہیں اور تنزانیہ اور ایکواٹوریل گنی کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ UAE Ministry of Health on Marburg Virus

یواے ای کا ماربرگ وائرس سے متاثرہ ممالک کے سفر سے گریز کا مشورہ

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 8:28 AM IST

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ماربرگ وائرس کے خلاف صحت کی دوسری وارننگ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ان ممالک کا سفر کرنے سے گریز کریں جہاں یہ وَبا پھیلی ہے۔ امارات نیوز ایجنسی (وام) کی رپورٹ کے مطابق "وزارت صحت اور روک تھام (ایم او ایچ اے پی) نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ماربرگ نکسیر بخار کا سبب بننے والے وائرس سے آگاہ رہیں اور دو افریقی ممالک تنزانیہ اور ایکواٹوریل گنی کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔ ان دونوں ممالک میں ماربرگ وائرس پھیلا ہے۔ وزارت صحت اور روک تھام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وائرس کو اس کے موجودہ جغرافیائی دائرہ کارمیں روکنے کے لیے بین الاقوامی صحت کے معیارکے مطابق تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں اور اس بیماری کی عالمی شدت کا تعیّن کرنے کے لیے ان ممالک میں صورت حال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

امارات کی کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے سوموار کو ایک بیان میں عوام کو ایکواٹوریل گنی اور تنزانیہ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ سعودی عرب اورسلطنت عُمان نے بھی اسی طرح کا انتباہ جاری کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے اندازے کے مطابق اس وَبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد حکام کی رپورٹ سے دُگناہے۔اس نےدونوں افریقی ممالک میں رہنے والے شہریوں پربھی زوردیا گیا ہے کہ وہ وائرس سے خود کوبچانے کے لیے احتیاطی تدابیراختیار کریں اورمتعلقہ صحت اقدامات پرعمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Marburg Virus Disease: ماربرگ وائرس کا پھیلنا، صحت عامہ کے لیے تشویش

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.