ETV Bharat / international

روسی کورونا ویکسین دو ہفتوں میں دستیاب ہوگا - روس کی کورونا ویکسین دو ہفتوں میں دستیاب ہو گا

گذشتہ روز منگل کو روس نے اس ویکسین کو رجسٹرڈ کرایا تھا۔ اس طرح اسے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین کہا جا سکتا ہے، جسے گمیلیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور روسی وزارت دفاع کے مشترکہ تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

سدف
سدف
author img

By

Published : Aug 12, 2020, 4:37 PM IST

روس کے وزیر صحت میخائل مراشکو نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خلاف روس کے ذریعہ تیار کی گئی ویکسین کی پہلی کھیپ دو ہفتوں کے دوران مارکیٹ میں اتاری جا سکتی ہے۔

گذشتہ روز منگل کو روس نے اس ویکسین کو رجسٹرڈ کرایا تھا۔ اس طرح اسے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین کہا جا سکتا ہے، جسے گمیلیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور روسی وزارت دفاع کے مشترکہ تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ اس ویکسین کا استعمال کسی کے لیے لازمی نہیں ہو گا، جو بھی لینا چاہیں انہیں مہیا کرایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی باشندوں پر ویکسین کی کامیابی کے بعد ملک سے باہر بھی بر آمد کیا جائے گا۔ ویکسین کو باہر بھیجنے کی مقدار موجود ہے، تاہم ملک کے لوگوں کو مہیا کرانا ان کی پہلی ترجیح ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.