ETV Bharat / entertainment

Tunisha Sharma death case: شیزان خان نے دوسری گرل فرینڈ سے ہوئی اپنی چیٹس کو ڈیلیٹ کیا، پولیس کا انکشاف - تونیشا شرما کیس کے ملزم شیزان

اداکار شیزان خان دوسری لڑکیوں سے بات کرتے تھے۔ اس کا انکشاف ان کے واٹس ایپ چیٹ سے ہوا ہے، جسے انہوں نے اداکارہ تونیشا کی موت کے بعد مبینہ طور پر ڈیلیٹ کردیا تھا، لیکن اب پولیس نے ان تمام ڈیلیٹ شدہ چیٹس کو برآمد کرلیا ہے۔ Tunisha Sharma death case

شیزان خان نے دوسری گرل فرینڈ سے ہوئی اپنی چیٹس کو ڈیلیٹ کیا، پولیس کا انکشاف

author img

By

Published : Dec 31, 2022, 10:00 AM IST

ممبئی (مہاراشٹر): اداکار شیزان خان، جو مبینہ طور پر اپنی ساتھی اداکارہ تونشیا شرما کی موت معاملے میں ملزم ہیں، کے حوالے سے ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔ مہاراشٹر پولیس نے دعوی کیا کہ اداکار نے دوسری لڑکی کے ساتھ کیے گئے اپنے واٹس ایپ چیٹس کو ڈیلیٹ کردیا تھا۔ پولیس نے عدالت میں شیزان کی پولیس تحویل میں مزید پانچ دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک درخواست جمع کرائی ہے، جس میں پولیس حکام نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ شیزان خان کا تونیشا شرما کے علاوہ ایک اور لڑکی سے بھی افیئر تھا اور اپنی ساتھی اداکارہ اور سابق گرل فرینڈ تونیشا شرما کی موت کے بعد انہیں حراست میں لیے جانے کے بعد اس نے اپنے موبائل سے کئی چیٹیس ڈیلیٹ کردیے تھے۔ Tunisha Sharma death case

پولیس نے جو چیٹس برآمد کیے ہیں اس کے مطابق ملزم کئی لڑکیوں سے بھی بات کرتا تھا۔ ملزم کے موبائل سے کئی اہم چیٹس ملے ہیں، تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بریک اپ کے بعد ملزم، تونیشا کو نظر انداز کرنے لگا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ تونیشا اسے بار بار میسج کیا کرتی تھی لیکن ملزم اس کے کسی بھی میسج کا جواب نہ دے کر اسے نظر انداز کرنے لگا تھا۔

تونیشا کی والدہ نے اپنے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ شیزان نے تونیشا کو 24 دسمبر کو سیریل کے سیٹ پر تھپڑ مارا تھا، اس کے علاوہ پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ملزم تونیشا کو اردو سیکھنے اور حجاب پہننے کے لیے کہتا تھا، تاہم اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ حکام نے مزید دعویٰ کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خودکشی کرنے سے پہلے تونیشا شیزان کے میک اپ روم میں گئی اور کچھ دیر بعد باہر آگئی۔ پھر دیکھا گیا کہ شیزان سیٹ پر واپس گیا اور تونشیا اس کے پیچھے نظر آئی لیکن وہ سیٹ کے گیٹ پر گئی اور پھر وہ وہاں سے اپنے میک روم میں واپس چلی گئی۔

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق شیزان اور تونیشا کے درمیان کچھ گفتگو ہوئی تھی تاہم ملزم نے اس سے انکار کیا ہے۔ پولیس نے عدالت سے 5 روزہ ریمانڈ کا مطالبہ کیا، لیکن عدالت نے ملزم شیزان کو 31 دسمبر تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا۔ مہاراشٹرا میں والیو پولیس نے جمعرات کو اداکارہ تونیشا شرما موت کیس میں شیزان کو گرفتار کیا تھا۔

شیزان کی پولیس حراست بدھ کو ختم ہونی تھی۔ لیکن پولیس نے اس سے پوچھ گچھ اور تفتیش مکمل نہیں کی تھی، اس لیے انہوں نے اس کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی۔ پولیس نے تونیشا شرما کی موت سے متعلق تقریباً دو درجن لوگوں کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔ تونیشا ہفتے کے روز اپنے جاری ٹی وی شو علی بابا - داستانِ کابل کے سیٹ پر مردہ پائی گئی تھیں۔

اس کے ایک دن بعد ان کے سابق بوائے فرینڈ اور شو کے ساتھی اداکار شیزان خان کو 25 دسمبر کو خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو خان نے تونیشا کی خودکشی کرنے سے 15 دن پہلے اداکارہ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ وہیں خبر یہ بھی ہے کہ شرما کو چند ماہ قبل ہی بے چینی کے دورے پڑنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سال 2018 میں اداکارہ نے ڈپریشن اور گھبراہٹ کا شکار تھیں۔

تونیشا شرما اور شیزان خان کے درمیان ایسا کیا ہوا، جس کی وجہ سے تونیشا نے یہ قدم اٹھایا اس کی حقیقت جاننے کے لیے پولیس نے دونوں میں ہوئی واٹس ایپ چیٹ کو اسکین کرنا شروع کیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے جون سے اس دسمبر تک تقریباً 250 سے 300 صفحات پر مشتمل چیٹس برآمد کی ہیں جن کے ذریعے وہ اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ علی بابا-داستان کابل کے اسٹار نے الگ ہونے کا فیصلہ کیوں کیا۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ وہ شیزان اور اس کی خفیہ گرل فرینڈ کے درمیان حذف شدہ چیٹس کو ریکور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Tunisha's Mother Press Conference شیزان خان ادکارہ کو اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالتا تھا، تونیشا کی والدہ کا الزام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.