ETV Bharat / entertainment

Ram Charan Next Pan India Film: رام چرن ایک اور پین انڈیا فلم میں کام کریں گے - رام چرن کی آئندہ فلم

ایس ایس راجامولی کی ملٹی اسٹارر فلم آر آر آر کو بھارت کے گھر گھر میں پہنچانے والے ٹالی ووڈ اسٹار رام چرن ایک اور پین انڈیا فلم کے ساتھ بڑے پردے پر واپس  آرہے ہیں۔Ram Charan Next Pan India Film

رام چرن ایک اور پین انڈیا فلم میں کام کریں گے

author img

By

Published : Nov 28, 2022, 4:28 PM IST

حیدرآباد: فلم آر آر آر کے بعد رام چرن ہدایتکار بُچی بابو سانا کے ساتھ ایک پین انڈیا فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔ فلمسازوں نے پیر کے روز رام چرن کے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ اس پین انڈیا فلم کو وردھی سنیماز اور سُکمار رائٹنگز پروڈیوس کریں گے۔ Ram Charan Next Pan India Film

رام چرن کی فلم رنگاستھلم، اپینا اور پشپا دی رائز جیسی ہٹ فلموں کو مائیتھری مووی میکرز کے بینر تلے پیش کیا گیا ہے اور اب یہی پبینر اس فلم کو پیش کرے گی۔ پروڈکشن ہاؤس نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی اور بتایا کہ ' کبھی کبھی بغاوت ایک ضرورت بن جاتی ہے۔ میگا پاور اسٹار رام چرن اور ہدایتکار بُچی بابو سنا ایک طاقتور موضوع پر بننے والی ایک پین انڈیا تفریحی فلم کے لیے اکٹھا ہونے والے ہیں۔ فلم کو سُکمار رائٹنگز اور وردھی سنیماز پروڈیوس کرے گں اور مائیتھری مووی میکرز اسے پیش کرے گی'۔

فی الحال فلم کے نام کا کوئی انکشاف نہیں کیا گیا ہے لیکن رام چرن اس فلم میں کام کرنے کے حوالے سے پرجوش نظر آرہے ہیں۔ اداکار نے فلم کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کیا اور بتایا کہ 'اس کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ بُچی بابو سانا اور پوری ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں'۔ وہیں رام چرن کی بیوی اُپاسنا کمینینی نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس نئی شروعات کے لیے مبارکباد دی ہے۔

اس فلم کی کہانی سانا نے لکھی ہے ااور اسے وینکٹ ستیش کیلارو نے پروڈیوس کیا ہے۔ آئندہ پین انڈیا فلم کے دیگر کاسٹ کے نام کا ابھی انکشاف نہیں ہوا ہے۔ یہ فلم پین انڈیا ہونے والی ہے اس لیے اس مختلف زبان میں ریلیز کیا جائے گا۔

یہ آئندہ فلم رام چرن کی 16 ویں فلم ہوگی۔ انہوں نے سال 2007 میں پوری جگناتھ کی چروتا سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔اس کے علاوہ رام شنکر کی ہدایتکاری میں بننے والی اپنی 15 ویں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں کیارا اڈوانی مرکزی کردار میں ہیں۔

مزید پڑھیں: رام چرن اور جونئیر این ٹی آر کا رومانوی انداز، ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.