ETV Bharat / entertainment

police Arrested Actress Rakhi Sawant: اداکارہ راکھی ساونت کو ممبئی پولیس نے گرفتار کیا - ممبئی پولیس نے راکھی کو گرفتار کیا

راکھی ساونت کو اداکارہ شرلین چوپڑا کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ آج امبولی پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کیا ہے۔

اداکارہ راکھی ساونت کو ممبئی پولیس نے گرفتار کیا

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 2:05 PM IST

Updated : Jan 19, 2023, 5:07 PM IST

ممبئی: اداکارہ راکھی ساونت کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ کچھ دیر بعد پولیس ساونت کو اندھیری کی عدالت میں پیش کرے گی۔ راکھی ساونت پر کچھ عرصہ قبل ایک خاتون ماڈل کی توہین آمیز ویڈیو اور تصویر وائرل کرنے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ شرلین چوپڑا، جنہوں نے گزشتہ سال راکھی کے خلاف 'قابل اعتراض زبان' استعمال کرنے کی شکایت درج کرائی تھی، نے راکھی کی گرفتاری کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ police arrested actress Rakhi Sawant

  • BREAKING NEWS!!!

    AMBOLI POLICE HAS ARRESTED RAKHI SAWANT IN RESPECT WITH FIR 883/2022

    YESTERDAY, RAKHI SAWANT’S ABA 1870/2022 WAS REJECTED BY MUMBAI SESSIONS COURT

    — Sherlyn Chopra (शर्लिन चोपड़ा)🇮🇳 (@SherlynChopra) January 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

شرلین چوپڑا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر راکھی ساونت کی گرفتاری کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ راکھی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اداکارہ نے ایف آئی آر کے بارے میں اضافی معلومات بھی شیئر کیں۔ راکھی جو عادل درانی کے ساتھ اپنی شادی کے بعد سے ہی خبروں میں ہیں، آج اپنی ڈانس اکیڈمی شروع کرنے والے تھیں ۔ تاہم، تازہ ترین پیش رفت کے مطابق امبولی پولیس نے ماضی میں شرلین کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر راکھی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ وہیں ڈنڈوشی عدالت میں راکھی کی پیشگی ضمانت کل (18 جنوری) کو مسترد کر دی گئی تھی۔ شرلین نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' بریکنگ نیوز، امبولی پولیس نے راکھی ساونت کو ایف آئی آر 883/2022 کے سلسلے میں گرفتار کر لیا ہے۔ کل راکھی ساونت کی پیشگی ضمانت 1870/2022 کو ممبئی کے سیشن کورٹ نے مسترد کر دیا تھا'۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے راکھی ساونت اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال جولائی میں عادل خان درانی سے شادی کی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے نکاح نامہ کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔ جہاں عادل شروع میں راکھی سے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کر رہے تھے وہیں بعد میں انہون نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے راکھی سے اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں:Rakhi Sawant will Perform Umrah: راکھی ساونت اپنے شوہر عادل خان کے ساتھ عمرہ کرنے جائیں گی

Last Updated : Jan 19, 2023, 5:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.