انوپم کھیر نے پیر کے روز سدھارتھ ملہتوترا اور کیارا اڈوانی کی ممبئی میں منعقدہ شادی کی استقبالیہ تقریب سے اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔ اس تصویر میں دونوں کیمرے کے لیے مسکراتے اور عالیہ انوپم کے کندھے پر ہاتھ رکھے نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ انوپم نے عالیہ کے نام ایک پیارا نوٹ بھی لکھا۔ انہوں نے عالیہ کو 'پیدائشی اداکارہ' بھی کہا۔ اب انوپم کے اس پوسٹ پر کچھ انسٹاگرام صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس پوسٹ پر کنگنا رناوت کے ردعمل کو دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔ واضح رہے کہ کنگنا نے اکثر سوشل میڈیا اور عوامی پلیٹ فارم پر عالیہ کا مذاق اڑیا ہے یا تنقید کی ہے۔Anupam Kher praises Alia Bhatt
انوپم کھیر نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ 'پیاری عالیہ بھٹ! سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کے استقبالیہ میں اتنے طویل عرصے کے بعد آپ سے مل کر بہت اچھا لگا۔ آپ کے ساتھ ان دنوں کے بارے میں پیاری بات چیت ہوئی جب آپ (اداکاری) اسکول میں تھیں اور میں کیسے ہمیشہ تمہیں یہ کہہ کر چھیڑتا تھا کہ تم ایک پیدائش اداکارہ ہو۔ آپ کی اداکاری سے پیار ہے۔ خاص طور پر گنگوبائی کاٹھیاواڑی۔ آپ شاندار تھیں۔ ایسے ہی آگے بڑھتی رہیں ! محبت اور دعائیں ہمیشہ!'۔ واضح رہے کہ انوپم کھیر ایکٹر پریپرس کے نام سے ایک ایکٹنگ اسکول چلاتے ہیں، جس میں دیپیکا پڈوکون اور ورون دھون سمیت کئی مشہور شخصیات نے تربیت حاصل کی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
انوپم کے اس پوسٹ پر عالیہ بھٹ نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس پوسٹ کو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' بہت سارا پیار انوپم انکل۔۔ آپ کو اور آپ کی تمام فلموں کو بار بار دیکھ کر میں نے جو کچھ سیکھا ہے اسے کبھی نہیں بھولوں گی'۔ اب مداحوں نے بھی انوپم کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کو اپنے تبصروں سے بھردیا ہے اور کنگنا رناوت پر طنز کیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ' کوئی چیک کرکے بتائے کہ کیا کنگنا یہ دیکھ کر ٹھیک ہے یا نہیں'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' اب کنگنا رناوت کے ردعمل کا انتظار نہیں کرسکتا۔۔ انوپم آپ کنگنا کا اگلا نشانہ ہیں۔ اگر اس سال نہیں تو وہ آئندہ سال آپ کو ضرور نشانہ بنائے گی، بس انتظار کریں'۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ 'اوہ مائی گاڈ، اب کنگنا اس پر بھی حملہ کرے گی، وہ عالیہ سے بہت جلتی ہے'۔
واضح رہے کہ انوپم کھیر کنگنا کی ہدایتکاری میں بننے والی آئندہ فلم ایمرجنسی میں کام کرنے والے ہیں اور دونوں کے تعلقات کافی اچھے ہیں لیکن کنگنا اور عالیہ کے بارے میں ایسا نہیں کہا جاسکتا۔ گزشتہ سال فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی ریلیز سے قبل کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ کی کافی تنقید کی تھی۔ حال ہی میں کنگنا نے انسٹاگرام اسٹوریز پر کئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایک بالی ووڈ جوڑے کی جانب سے ان پر جاسوسی کرائی جارہی ہے۔ کنگنا کے اس پوسٹ کے بعد مداحوں نے اندازہ لگایا تھا کہ وہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بات کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:Kangana Ranaut warns Bollywood: کنگنا رناوت کا ایک بالی وود جوڑے پر جاسوسی کا الزام، کہا 'گھر میں گھس کر ماروں گی'