ETV Bharat / city

ترال ناگہ بیرن انکاؤنٹر: جیش محمد کمانڈر سمیت دوعسکریت پسند ہلاک - latest news tral

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے دور افتادہ سیاحتی مقام تارسر ناگہ بیرن علاقے میں سکیورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹرمیں جیش محمد تنظیم سے وابستہ ٹاپ کمانڈر سمیت دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

ترال ناگہ بیرن انکاؤنٹر: جیش محمد کمانڈر سمیت دوعسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 8:55 AM IST

Updated : Jul 31, 2021, 7:03 PM IST

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کو تارسر ناگہ بیرن علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاعات ملی، جس کے بعد سکیورٹی فوسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

ترال ناگہ بیرن انکاؤنٹر

تازہ تفصیلات کے مطابق تصادم میں لمبو نام کا ایک ٹاپ پاکستانی عسکریت پسند ہلاک ہوا جس کی تلاش سکیورٹی فورسز کو طویل عرصے سے تھی۔

آئی جی پی کشمیر زون پولیس وجے کمار نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ "عدنان عرف لمبو کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ باروی سرنگ بنانے میں ماہر تھا اور کشمیر میں پچھلے کچھ سالوں سے سرگرم تھا۔"

ترال ناگہ بیرن انکاؤنٹر:جیش محمد کمانڈر سمیت دوعسکریت پسند ہلاک

وجے کمار کے مطابق عدنان لیتہ پورہ پلوامہ فدائیں حملے کی سازش اور منصوبہ بندی میں ملوث تھا اور این آئی اے کی تیار کردہ چارج شیٹ میں ان کا نام بھی شامل تھا ۔

آئ جی پی کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کے ذریعے اس کامیابی کے لیے سکیورٹی فورسز اور اونتی پورہ پولیس کو مبارک باد دی ہے۔
واضح رہے کہ ترال کے دور افتادہ علاقے ناگہ بیرن میں آج صبح شروع ہوئی جھڑپ ابھی جارہی ہے۔ علاقے میں چونکہ مواصلاتی نظام اور رابطہ سڑک نہیں ہے۔ اس لیے تفصیلات فراہم کرنے میں دقتوں کا سامنا ہے۔

  • ہلاک عسکریت پسند کی شناخت

سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں ہلاک دوسرے عسکریت پسند کی شناخت سمیر ڈار کے طور پر ہوئی جو ضلع پلوامہ کا رہنے والا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے بتایا کہ سمیر ڈار لیتہ پورہ (پلوامہ) شدت پسندانہ حملے کی سازش اور منصوبہ بندی میں ملوث تھا اور این آئی اے کی تیار کردہ چارج شیٹ میں ان کا نام بھی شامل تھا۔

پولیس کے مطابق این آئی اے کی چارج شیٹ میں شامل 19 افراد میں سے ابھی تک 8 ملیٹنٹس ہلاک ہوچکے ہیں۔

پولیس نے اس سے پہلے مسلح تصادم میں دو عدم شناخت عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی بات کہی تھی۔
ذرائع کے مطابق ناگہ بیرن بہک کے تار سر مار سر علاقے کو فورسز نے محاصرے میں لیکر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اُن کا سامنا چھپے عسکریت پسندوں کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں اور یوں معرکہ چھڑگیا جس کے دوران پولیس کے مطابق دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
ناگہ بیرن علاقہ ترال میں پڑنے والا ایک صحت افزامقام ہے تاہم اس کا جغرافیائی محل وقوع داچھی گام جنگلات سے ملتا ہے۔

علاقے میں چونکہ مواصلاتی نظام اور رابطہ سڑک نہیں ہے۔ اس لیے تفصیلات فراہم کرنے میں دقتوں کا سامنا ہے۔

Last Updated : Jul 31, 2021, 7:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.