ETV Bharat / city

گرفتار معراج کے رشتہ داروں کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاج، انصاف کا مطالبہ - budgam news

گرفتار شخص کا نام معراج الدین کمار ہے۔ وہ پیشے سے نانبائی ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق انہیں کچھ دنوں قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا اور چھ ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ معراج الدین سماج مخالف یا ملک مخالف کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے، بلکہ وہ تو اپنے کام میں مصروف تھے۔

گرفتار معراج کے رشتہ داروں نے ڈی سی آفس کے باہر انصاف کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 10:54 PM IST

بڈگام کے بخر پورہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ڈی سی آفس بڈگام میں دھرنا دیا۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کے ایک فرد کو پولیس نے کچھ روز قبل فون کرکے متعلقہ پولیس اسٹیشن بلایا۔ اس کے بعد انہیں چاڈورہ پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ جب وہ اس کی تلاش میں گئے تو انہیں پتہ چلا کہ ان کے رشتہ دار کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کرکے بیرون ریاست کسی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

گرفتار معراج کے رشتہ داروں کا ڈی سی آفس کے باہر احتجاج، انصاف کا مطالبہ

گرفتار شخص کا نام معراج الدین کمار ہے۔ اہل خانہ کے مطابق پیشے سے وہ نانبائی ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق انہیں کچھ دنوں قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا اور چھ ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق وہ سماج مخالف یا ملک مخالف کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے بلکہ وہ تو اپنے کام میں مصروف تھے۔

گرفتار معراج الدین کی بیوی نے کہا کہ ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور ان کا معراج کے سوا کوئی سہارا نہیں ہے۔ ان کا الزام ہے کہ ان کے شوہر کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وہیں معراج الدین کے بچوں کا رو رو کر برا حال ہے۔ معراج کے دیگر رشتہ داروں نے بھی ڈی سی آفس کے باہر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کولگام: دو عسکریت پسند ہلاک، تلاش جاری

انہوں نے کہا کہ وہ ایس پی بڈگام کے پاس بھی گئے لیکن انہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ احتجاجیوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور معراج الدین کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر معراج کو رہا نہیں کیا گیا تو ان کو بھی گرفتار کرکے جیل میں بند رکھا جائے، تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ معراج کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.