ETV Bharat / city

بڈگام میں بارہ سو برس پُرانی مورتی برآمد - پرانی مورتی

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے آج تقربیاً بارہ سو سال پرانی مورتی کو برآمد کیا ہے۔

بڈگام میں بارہ سو برس پُرانی مورتی برآمد

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 6:07 PM IST

بڈگام پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایک مخصوص اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ضلع کے خانصاحب علاقے سے ایک پرانی مورتی کو برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے اس کی جانچ بڑتال کے لیے محکمہ آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم جموں وکشمیر کے افسران کو بلایا ہے۔

فوٹو
فوٹو

پولیس نے کہا کہ جانچ پڑتال کے بعد یہ پتہ چلا کہ یہ مورتی بھگوان درگا کی ہے اور یہ 7 اور 8 اے ڈی یعنی قریب بارہ سو سال پرانی مورتی ہے۔
پولیس نے اس مورتی کو محکمہ آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم جموں وکشمیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر مشتاق احمد بیگ کے سپرد کی ہے۔

ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم، ایڈیشنل ایس پی بڈگام گوہر احمد اور ایس ڈی پی اور خانصاحب آتاب اوان نے اس مورتی کو مشتاق بیگ کے سپرد کردیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس مورتی کو دریائے جہلم سے ہانڈریٹھن سرینگر میں تیرہ اگست کو کچھ مزدوروں نے دریا سے ریت نکالنے کے دوران نکالا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اہربل میں اہم ترین دریافت، کروڑوں برس پرانی فوسل سائٹ دریافت

پولیس نے گزشتہ روز اس مورتی کو خانصاحب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے قبضہ سے حاصل کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.