ETV Bharat / city

Amardeep Singh Aujla Takes Over as GoC 15 Corps: لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا نے پندرہویں کور کی کمانڈ سنبھالی

لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا سرینگر میں قائم 15 کور کے 51 ویں کمانڈر ہوں گے۔ فوج کے ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوجلا کو وادی میں انسداد دہشت گردی اور انسداد دراندازی آپریشنز کا وسیع تجربہ ہے- اس سے قبل وہ کپواڑہ میں 268 انفینٹری بریگیڈ اور 28 انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ کر چکے ہیں۔ Amardeep Singh Aujla Takes Over as GoC 15 Corps

لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا نے پندرہویں کور کی کمانڈ سنبھالی

author img

By

Published : May 9, 2022, 3:39 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں تعینات پندرہویں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دیویندر پرتاپ پانڈے نے آج عہدے کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا کو سونپ دی۔ فوج کے ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل دیویندر پرتاپ پانڈے نے مارچ 2021 میں سرینگر میں چنار کور کی کمانڈ سنبھالی تھی، تاہم ایک برس کی مدت کے بعد ہی انھیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ان کو کمانڈٹ آرمی وار کالج مہو، مدھیہ پردیش بھیج دیا گیا ہے۔ Amardeep Singh Aujla Takes Over as GoC 15 Corps

ڈی پی پانڈے نے اپنے عہدے کے دوران وادی کے مختلف اضلاع میں متعدد سماجی و ثقافتی پروگرام منعقد کیے تھے، جو فوج کے مطابق عوامی رابطہ کی ایک مہم تھی۔ ان کی سروس کے دوران سرینگر کے لالچوک میں تقریبا ہر ہفتے 'آخر کب تک' پروگرام کا انعقاد کیا جاتا تھا جس میں عسکریت پسندوں کی جانب سے ہلاکتوں کی مذمت کی جاتی تھی۔ حالیہ دنوں انہوں نے اپنی الوداعی تقریب میں اپنی معیاد کی مختصر تفصیل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وادی کشمیر میں انہوں نے اپنی سروس کے دوران 250 نوجوانوں کو عسکریت پسندی سے نکال کر مین سٹریم میں واپس لایا جو ان کی بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Shopian: شوپیان کے ہیف شرمال گاؤں میں تصادم

لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا کو سرینگر میں قائم 15 کور کے 51 ویں کمانڈر ہوں گے۔ فوج کے ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوجلا کو وادی میں انسداد دہشت گردی اور انسداد دراندازی آپریشنز کا وسیع تجربہ ہے- اس سے قبل وہ کپواڑہ میں 268 انفینٹری بریگیڈ اور 28 انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "لیفٹیننٹ جنرل اوجلا سیوا میڈل، وششٹ سیوا میڈل، اور یودھ سیوا میڈل حاصل کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.