ETV Bharat / city

سرینگر: خصوصی مہم کے تحت ڈل جھیل کی صفائی - VC Lawda Dr. Bashir Ahmed

ڈل جھیل کے تحفظ اور صفائی پر ہر برس نئے منصوبے اور پروجیکٹ ترتیب دیئے جاتے ہیں تاکہ گندگی اور خوردو گھاس پھوس سے ڈل کو صاف رکھا جائے۔ جھیل میں لیلی اور بے تحاشا ویڈ اگ آنے کی سب سے بڑی وجہ جھیل ڈل کے ایک بڑے حصے پر آباد بستیوں سے نکلنے والا گندہ مواد ہے جو کہ سیدھے اسی کی نظر کیا جاتا ہے۔

سرینگر:خاص مہم کے تحت جھیل ڈل کوکیا جارہا صاف

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 7:37 PM IST

ڈل جھیل کو اس گھاس پوس اور خودرو پودوں نے ڈھک لیا ہے۔ جس سے یہ جھیل کم اور گھاس پھوس کا میدان زیادہ نظر آرہا ہے۔حالانکہ اس لیلی اور دیگر ویڈ کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہر برس لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمینٹ اتھارٹی کی جانب سے صفائی ستھرائی تو کی جاتی ہے، لیکن اس مرتبہ اندرون اور بیرون ڈل کی بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی جارہی ہے۔

سرینگر: خصوصی مہم کے تحت ڈل جھیل کی صفائی
جھیل کی صفائی ستھرائی کے لئے ان جدید مشینوں کا سہارا لیا جارہا ہے جو کہ اس لیلی اور ویڈ کو مکمل طور پر اکھاڑ پھینکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور یہ روایتی طرز کی مشینوں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر اور کارگر بتائی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ اس جھیل کی صفائی کے لئے 4 سو سے زائد مزدوروں کو کام پر لگایا ہے۔ روزانہ تقریباً 120 میٹرک ٹن گھاس پھوس اور ڈیڑھ ٹن سے زائد کچرا نکالا جاتا ہے۔جھیل ڈل کے تحفظ اور صفائی پر ہر برس نئے منصوبے اور پروجیکٹ ترتیب دیئے جاتے ہیں تاکہ گندگی اور اس خوردو گھاس پھوس سے ڈل کو صاف رکھا جائے۔ جھیل میں لیلی اور بے تحاشا ویڈ اگ آنے کی سب سے بڑی وجہ جھیل ڈل کے ایک بڑے حصے پر آباد بستیوں سے نکلنے والا گندہ مواد ہے جو کہ سیدھے اسی کی نظر کیا جاتا ہے۔ ڈل کے ایک بڑے حصے کی اگرچہ صفائی کی گئی ہے تاہم ابھی بھی کئی حصوں کی صفائی کرنا باقی ہے۔ سینیئر عہدیداران اور وی سی لاؤڈ ڈاکٹر بشیر احمد اس خاص صفائی مہم کی نگرانی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پلوامہ میں وادیٔ کشمیر کا سب سے بڑا 'ہاکی ٹرف' زیر تعمیر

جھیل ڈل کو صاف و پاک رکھنے کے لئے گزشتہ برس جھیل ڈل میں موجود ہاؤس بوٹس میں ایک خاص پروجیکٹ کے تحت بائیو ڈائجیسٹر نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت نگین جھیل میں کام شروع کیا جاچکا ہے جب کہ ڈل میں موجود ہاؤس بوٹس میں بھی بائیو ڈائجیسٹر نصب کرنے کے منصوبے پر کام بہت جلد شروع کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کولگام: فلیٹس گھوٹالے میں غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمینٹ اتھارٹی ایک اہم پیش رفت کے تحت آنے والے دنوں میں ڈل کے کنارے خاص پانچ مقامات پر ڈسپلے یونٹ نصب کرنے جارہا ہے جس کے ذریعے عام شہری بھی ماہانہ بنیاد پر پانی کے معیار اور ڈل جھیل کی صحت سے متعلق واقفیت حاصل کرسکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.