ETV Bharat / city

Farm Laws Repealed: زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ پہلے کرتے تو بہتر تھا - جموں و کشمیر خبر

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور جمو ں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے تینوں زرعی قوایین کو واپس لینے کے اعلان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہتر قدم ہے۔تاہم یہ فیصلہ پہلے لیاجاتا تو اور اچھا تھا۔

غلام نبی آزاد
غلام نبی آزاد
author img

By

Published : Nov 20, 2021, 8:44 PM IST

وزیر اعظم نریندرمودی کی جانب سے تینوں زرعی قوانین کی منسوخی کئے جانے کے اعلان کو کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی غلام نبی نے ایک اہم فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر پہلے اس طرح کا فیصلہ کیا گیا ہوتا تو بہتر رہتا۔

غلام نبی آزاد

انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے زرعی قوانین کی منسوخی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بی جے پی حکومت پہلے یہ فیصلہ لیتی تو کئی قیمتی جانیں ضائع نہ ہوتیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں اس بل کے خلاف دھرنے کےساتھ ساتھ واک آﺅٹ بھی کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ قوانین لوگوں کے لئے بنائے جاتے ہیں۔مگر جن قوانین سے لوگ ہی خوش نہ ہوں تو ان کے بنانے کا فائدہ ہی کیا ہے؟

مزید پڑھیں:Farm Laws Repealed: راکیش ٹکیت نے کہا کسان تحریک فوری طور پر واپس نہیں لی جائے گی

انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ اسمبلی انتخابات نے اس معاملہ میں غیر معمولی رول اداکیا ہے۔جس کی وجہ سے حکومت یہ بل منسوخ کرنے پر مجبور ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کوحکومت کے اس اعلان کا خیرمقدم کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.