ETV Bharat / city

سری نگر میں چار عسکریت پسند سرگرم: انسپیکٹر جنرل آف پولیس

وجے کمار نے کہا کہ 'سری نگر میں چار عسکریت پسند ابھی بھی سرگرم ہیں جن کو بہت جلد گرفتار کیا جائے گا یا ہلاک کیا جائے گا'، ہم نے پچھلے سال اگست میں یہ کہا تھا کہ سری نگر میں کوئی عسکریت پسند نہیں ہے، لیکن ستمبر کے پہلے ہفتے میں ضلع کولگام سے عباس نامی عسکریت پسند کے یہاں موجود ہونے کی اطلاع ملی، جس کے ساتھ کئی اور نوجوان عسکریت پسندی کی راہ پر چل پڑے ہیں۔

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 5:32 PM IST

Updated : Sep 15, 2021, 6:24 PM IST

انسپیکٹر جنرل آف پولیس
'سری نگر میں ابھی بھی چار عسکریت پسند سرگرم ہیں'

کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار کا کہنا ہے کہ 'سری نگر میں ابھی بھی چار عسکریت پسند سرگرم ہیں جنہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا یا پھر ہلاک کیا جائے گا'۔ انہوں نے کہا کہ 'گرچہ ہم نے گذشتہ برس اگست میں یہ کہا تھا کہ 'سری نگر میں کوئی عسکریت پسند نہیں، لیکن ستمبر کے پہلے ہفتے میں عباس نامی ایک عسکریت پسند ضلع کولگام سے یہاں آکر یہاں کہ سات نوجوانوں کو اپنی جماعت میں شامل کیا ہے۔ انسپکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں ایک اسپورٹس ایونٹ کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے کہا۔

انسپیکٹر جنرل آف پولیس

انہوں نے کہا کہ ان میں سے پانچ کو اب تک ہلاک کیا جاچکا ہے۔ کمار نے کھیل سرگرمیوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'عسکریت پسندی کا گراف گھٹ رہا ہے، کھیل سرگرمی ایک الگ چیز ہے، اس سے نوجوانوں کی شخصیت سازی ہوتی ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر پولیس بھی ایسی سرگرمیوں کو جلد ہی شروع کرے گی۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ: بارہ برسوں سے فرار سابق عسکریت پسند گرفتار

منشیات کے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ 'منشیات کے خلاف ہم لڑرہے ہیں اور اس میں والدین کا تعاون بھی ضروری ہے اور ہم سب مل کر اس کے خاتمے کے لئے لڑیں گے'۔

Last Updated : Sep 15, 2021, 6:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.