کشمیر میں باری برفباری کے درمیان سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ہفتہ کو چلنے والی تمام 40 پروازیں منسوخ کر دیFlight Cancellation in Srinagar International Airport گئی ہیں۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا سرینگر کلدیپ سنگھ Director Airports Authority of India Srinagar Kuldeep Singhکا کہنا ہے کہ " سرینگر ائیرپورٹ عملہ آج تمام پروازیں چلانے کے لیے تیار تھا لیکن شدید برفباری اور کم روشنی کے سبب پروازیں منسوخ کرنے Flights cancelled due to low visibility پڑی۔
انہوں نے کہا کہ آج سرینگر ہوئی اڈے سے 40 پروازیں اڑان بھرنے والی تھی لیکن سرینگرم یں برفباری اور کم ویزیبلٹی کے سبب تمام پروازوں کو مسوخ کرنا پڑا۔
ڈائریکٹر ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا سرینگر کا مزید کہنا ہے کہ سرینگر بین الاقوامی ہوائے اڈے پر "CAT II ILS سسٹم کی تنصیب آپریل ماہ سے شروع کی جائی گی اور نومبر 2022 تک مکمل ہو جائی گئی۔
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برس موسم سرما میں کم روشنی کے سبب پروازیں کو اڈان بھرنے میں CAT II ILS سسٹم کافی مددگار ثابت ہوگا۔
سنگھ کا کہنا ہے کہ "موسم میں بہتری کی صورت میں سرینگر بین الاقومی ہوائی اڈے پر اتوار کے روز تمام پروازیں اڑان بھرے گئی۔
انہوں نے مسافروں کو ہوائی اڈے کی طرف جانے سے پہلے ہوائی سٹیٹس کو چیک کرنے اور سرینگر ہوائی اڈے کے ٹویٹر ہینڈل پر نظر رکھنے کی اپیل کی تاکہ مسافروں کو ہوائی اڈے پر کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
وہیں سرینگر میں قائم محکمہ موسمیات نے اتوار کے راز سے وادی کشمیر میں موسم کی صورتحال میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے۔
مزید پڑھیں:Flight Cancellation at Srinagar International Airport :چار روز کے دوران 92 پروازیں منسوخ،69 نے بھری اڑان
وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے سبب درجہ حرارت میں نمایا کمی ہوئی ہے۔
سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2.9 ڈگری سیلسیس رہا جب کہ گلمرگ آج سب سے سرد رہا کیونکہ دنیا کے مشہور سکی ریزورٹ میں درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سیلسیس رہا۔
وہیں کشمیر کو ضوڈنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن کی وجہ سے احتیاطی اقدام کے طور پر گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی تھی۔