انتظامیہ کے مطابق یہاں 4 لاکھ سے زائد نوکریاں فراہم ہوں گی اور جموں و کشمیر میں صنعت و حرفت کا جال بچھے گا۔ اس پالسی کے تحت کئی صنعت کاروں نے جموں و کشمیر میں فیکٹریاں بنانے میں دلچسپی دکھائی ہے اور کئی کمپنیاں قریب وقت میں کام شروع کریں گی۔
ان بڑی کمپنیوں میں جندل اسٹیل کمپنی شامل ہے جو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں اسٹیل پلانٹ قائم کرے گی۔ نئی صنعت پالیسی کے متعلق ای ٹی وی بھارت نے محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری رنجن پرکاش ٹھاکر سے خصوصی گفتگو کی۔
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی سے منسلک ارکان پر چھاپے، محبوبہ مفتی کا مرکز پر نشانہ
رنجن پرکاش ٹھاکر کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں صنعت کاروں کو نئی پالیسی کے تحت کئی مراعات دئے گئے ہیں، تاکہ یونین ٹریٹری میں صنعت کار فیکٹریا قائم کے لیے دلچسپی دکھا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مالی سال کے اختتام پر جموں وکشمیر میں 50 ہزار کروڑ کی ان ویسٹمنٹ آئے گی، جس سے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مختلف مواقع دستیاب ہوں گے۔